قومی

Rouse Avenue Court Orders FIR against Arvind Kejriwal: دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑا جھٹکا، عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا دیا حکم

نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کوراؤزایوینیوکورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سال 2019 میں دوارکا میں پوسٹراورہورڈنگ لگانے میں سرکاری رقم کے غلط استعمال کے معاملے میں عدالت نے اروند کیجریوال اوردیگرلیڈران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نیہا متل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اروند کجریوال اورعام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دیگرلیڈران کے خلاف سرکاری فنڈزکے غلط استعمال کا مقدمہ بنتا ہے۔ عدالت نے دوارکا ساؤتھ پولیس کوسیکشن 156(3) سی آرپی سی کے تحت ایف آئی آردرج کرنے اور18 مارچ تک تعمیل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کیجریوال کے ساتھ سابق رکن اسمبلی اور کونسلر بھی ملزم

اس معاملے میں سابق رکن اسمبلی گلاب سنگھ اورسابق کونسلرنیتیکا شرما بھی ملزم ہیں۔ سال 2019 میں درج شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ اروند کیجریوال، گلاب سنگھ اورنیتیکا شرما نے دہلی میں مختلف مقامات پربڑے ہورڈنگ لگاکرجان بوجھ کرعوامی فنڈزکا غلط استعمال کیا۔ ستمبر 2022 میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس شکایت کوخارج کردیا تھا۔ حالانکہ سیشن عدالت نے اس فیصلے کوپلٹ دیا اورنظرثانی کے لئے معاملہ مجسٹریٹ کورٹ کوواپس بھیج دیا۔ اس کے بعد عدالت نے کہا تھا کہ معاملے کی ازسرنوسماعت ہوگی۔ یہ معاملہ شیوکمارسکسینہ کے ذریعہ دائرعرضی سے متعلق ہے، جس پراب کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا ہے

کیجریوال کو لگا دوسرا جھٹکا

واضح رہے کہ اس سال قانونی طور پر اروند کیجریوال کو لگا یہ دوسرا جھٹکا ہے۔ اس سے پہلے فروری میں اروند کیجریوال کے خلاف ہریانہ کے شاہ آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ یہ کارروائی ان کے اس بیان سے متعلق تھا، جس میں انہوں نے ہریانہ پر جمنا ندی کے پانی میں ’زہر‘ ملانے کا الزام لگایا تھا۔ اس طرح سے دہلی میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سے کیجریوال کی پریشانیاں کم ہوتی ہوئی نہیں نظرآرہی ہیں۔ ان کے لئے قانونی چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں۔

ہریانہ میں کس کی شکایت پر درج ہوئی ایف آئی آر؟

دراصل، اروند کیجریوال نے انتخابی تشہیر کے دوران ہریانہ حکومت پرجمنا کے پانی میں زہر ملانے کا الزام لگایا تھا۔ اس سے متعلق شاہ آباد باشندہ جگموہن منچندا نے شکایت درج کرائی، جس پر اروند کیجریوال کے خلاف بی این ایس 192, 196(1), 197(1), 248(اے) اور 299 کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

11 minutes ago

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

10 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

11 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

11 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

12 hours ago