قومی

PM Modi gets Mauritius’ Highest Honour: ماریشش کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازے گئے پی ایم مودی، ہندوستانی کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم نےکہا- میں اسے قبول کرتا ہوں

پورٹ لوئس: وزیر اعظم نریندر مودی کو منگل کے روز ماریشش کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار ایند کی آف دی انڈین اوشن سے نوازا گیا۔ یہ باوقار اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی بن گئے۔ یہ اعلان ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رامگولم نے ہندوستانی کمیونٹی کے ایک پروگرام میں ہندوستان-ماریشش تعلقات کو مضبوط بنانے میں مودی کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے کیا۔

اس تقریب کے دوران، ماریشس کے وزیر اعظم نوین چندر رامگولم نے کہا، ’’گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی سٹار اینڈ کی آف دی انڈٰن اوشن‘ آپ کے لیے بہت موزوں ہے، وزیر اعظم۔ جب سے ہم جمہوریہ بنے ہیں صرف پانچ غیر ملکی معززین کو یہ اعزاز ملا ہے اور ان میں افریقہ کے گاندھی، نیلسن منڈیلا بھی ہیں جنہیں 1998 میں یہ اعزاز ملا تھا۔

 اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ماریشش کی عوام، یہاں کی حکومت نے مجھے اپنا سب سے بڑا شہری اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں عاجزی سے آپ کا فیصلہ قبول کرتا ہوں۔‘‘

پی ایم مودی نے اپنے خطاب کا آغاز بھوجپوری میں کیا۔ گزشتہ دورے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’دوستو، دس سال پہلے اسی تاریخ کو میں ماریشش آیا تھا۔ اس سال ہولی ایک ہفتہ پہلے منائی گئی تھی اور میں اپنے ساتھ پھگواہ کا جوش ہندوستان سے لے کر آیا تھا۔ اب کی بار میں ماریشش سے ہندوستان میں اپنے ساتھ ہولی کے رنگ لے کر جاؤں گا۔ ایک دن بعد وہاں بھی ہولی ہے۔ 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوں گا۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا، ’’ایک وقت تھا جب ہندوستان کے مغربی حصوں میں مٹھائی کے لیے ماریشش سے چینی آتی تھی، شاید یہی وجہ ہے کہ چینی کو گجراتی میں مورس بھی کہا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور ماریشش کے تعلقات کی مٹھاس اور بھی بڑھ رہی ہے۔ اس مٹھاس کے ساتھ، میں ماریشش کے تمام باشندوں کو قومی دن کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو ایسا لگتا ہے اپنوں کے بیچ آیا ہوں۔ یہاں مٹی، ہوا اور پانی میں اپنے پن کا احساس ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’دوستو، ماریشش کے لوگو، یہاں کی حکومت نے مجھے اپنا سب سے بڑا شہری اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں آپ کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ یہ ہندوستان اور ماریشش کے تاریخی رشتوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔ یہ ان ہندوستانیوں کے لیے ایک اعزاز ہے جنہوں نے نسلوں سے اس سرزمین کی خوب خدمت کی۔ آج ماریشش کو اس بلندی پر لے کر آئے ہیں۔ میں اس اعزاز کے لیے آپ سبھی کا اعزاز کو قبول کرتا ہوں۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’مجھے یاد ہے، سال 1998 میں بین الاقوامی رامائن کانفرنس کے لیے مجھے یہاں آنے کا موقع ملا تھا، اس وقت میں کسی سرکاری عہدے پر بھی نہیں تھا، ایک عام کارکن کے طور پر یہاں آیا تھا۔ اتفاق دیکھئے کہ نوین جی اس وقت بھی وزیر اعظم تھے۔ اب جب میں وزیر اعظم بنا تو نوین جی میری حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دہلی آئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

4 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

5 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

6 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

7 hours ago