Cyclone Fengal: سمندری طوفان فنگل سے بھارت کی کن ریاستوں میں خوف کا ماحول، جانئے بحیرہ انڈمان سے ہونے والی تباہی کتنی خطرناک؟
بحیرہ انڈمان میں شروع ہونے والا شدید سمندری طوفان فینگل تیزی سے ہندوستانی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور بدھ یعنی آج اس کے مزید شدید ہونے کی توقع ہے۔
Adani Group’s statement: اڈانی گروپ کا بیان، ’گوتم اڈانی، ساگر اڈانی اور ونیت جین پر امریکہ میں رشوت ستانی کا نہیں ہے الزام‘
اڈانی گرین انرجی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے کہ کمپنی کے ڈائریکٹر گوتم اڈانی، ساگر اڈانی اور ونیت جین پر یو ایس فارن کرپٹ پریکٹس ایکٹ (FCPA) کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔
Kannauj Accident: قنوج میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، 5 ڈاکٹروں کی موت، سیفئی پی جی آئی میں تھے تعینات
اتر پردیش کے قنوج میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر کو توڑ کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں 5 ڈاکٹروں کی موت ہو گئی۔
Hisar STF arrests Lawrence Bishnoi’s associate Sampat Nehra: حصار ایس ٹی ایف نے لارنس بشنوئی کے ساتھی سمپت نہرا کو کیا گرفتار، ہانسی کی عدالت نے ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج
رپورٹ کے مطابق سمپت نہرا نے ہانسی کے سسئی گاؤں کے رہنے والے سونو کو 31 جولائی اور پھر یکم اگست 2023 کو فون کرکے بھتہ کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ اس معاملے میں سمپت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
The Constitution of India is the protector of the dignity and rights of every citizen: ہندوستان کا آئین ہر شہری کے وقار اور حقوق کا محافظ ہے: ڈاکٹر راجیشور سنگھ
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس)، انڈین سول ڈیفنس کوڈ (بی این ایس ایس) اور انڈین ایویڈنس ایکٹ (بی ایس اے) نے انصاف کا تصور متعارف کرایا ہے۔ یوگی جی کی قیادت میں ریاست کے تمام 75 اضلاع میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
Delhi Air Pollution: این سی آر میں نرسری سے پانچویں تک آن لائن اور چھٹی سے بارہویں تک ہائبرڈ ماڈل پر کھلیں گے اسکول
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں آلودگی سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ آلودگی کا اثر سب سے زیادہ چھوٹے بچوں اور بزرگوں پر پڑ رہا ہے، جنہیں سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا سامنا ہے۔
Sambhal Violence: مولانا محمود مدنی کی جمعیت علماء ہند نے بھی کھٹکھٹایا چیف جسٹس کا دروازہ، سنبھل تشدد پراز خود نوٹس لینے کا کیا مطالبہ
جمعیت علماء ہند کا کہنا ہے کہ مولانا محمود مدنی سنبھل کے حالات سے بہت غمزدہ ہیں، اس لئے چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف انڈیا از خود ان حالات کا نوٹس لیں۔ جمعیت آئین کے محافظ چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس آئی ہے اورامید کرتی ہے کہ وہ انصاف کے علمبردار کے طورپراس درخواست پرفوری غورکریں گے۔
Sambhal Violence: سنبھل جیسے سانحات روکنے کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ، مولانا ارشدمدنی نے کیا یہ بڑا دعویٰ
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ سنبھل سانحہ لاقانونیت، نا انصافی اورظلم وبربریت کی ایک زندہ تصویرہے، جسے ملک ہی نہیں پوری دنیا کے لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، یہ سانحہ یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ یک رخی اور نظریاتی سیاست ملک کوکہاں لے کر آگئی ہے، قانون کے محافظ قاتل بن گئے ہیں، برسوں سے پھیلائی گئی نفرت اب بندوق کی گولیوں تک آگئی ہے۔
PM Modi’s predictions: پی ایم مودی نے راہل گاندھی کو لیکر جو پیشن گوئی کی تھی وہ مہاراشٹر انتخابات کے بعد سچ ثابت ہوئی،جانئے کیا کہا تھا
راہل گاندھی نے آئین کی کتاب پکڑی ہوئی ہے، جس میں وہ لوگوں سے پوچھتے ہیں، 'میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس میں ساورکر کی آواز ہے؟ اس میں کہیں لکھا ہے کہ تشدد کا استعمال کیا جائے۔ اس کتاب میں کہیں لکھا ہے کہ انسان کو مارا جائے، خوفزدہ کیا جائے، کاٹ دیا جائے۔
Jammu and Kashmir Marks First Constitution Day: جموں وکشمیرمیں پہلی بار منایا گیا یوم آئین
جموں وکشمیر 1950 کے بعد پہلی بارمنگل کو’یوم آئین‘ منا رہا ہے، جب ملک کا آئین پارلیمنٹ کے ذریعہ اپنایا گیا تھا۔ حکومت نے آئین کے شاندار انعقاد کے لئے گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔





