Bharat Express DD Free Dish

قومی

بستر دشہرہ کی شہرت ایسی ہے کہ ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے سیاح اس منفرد اور روحانی تہوار کو دیکھنے آتے ہیں۔ امت شاہ کی شرکت کو قبائلی ثقافت کے احترام اور مقامی برادریوں سے جڑاؤ کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جی ایس ٹی سلیب کو تبدیل کرکے لوگوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا اثر نوراتری پر دیکھا گیا ۔  حکومتی ذرائع کے مطابق ، ہندوستان کے صارف معیشت نے گزشتہ 10 برسوں میں اس بار نوراتری کے دوران سب سے زیادہ فروخت دکھائی دے رہی ہے ۔  جی ایس ٹی سلیب کو معقول بنانے سے ضروری اور لگژری اشیا پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوا ہے ، جس سے لوگ اعتماد کے ساتھ خریداری کر رہے ہیں ۔ 

نکسلیوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسزہتھیاروں کے زورپربسترکے امن کو خراب کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دیں گی۔ انہوں نے کہا، "میں اپنے تمام قبائلی بھائیوں اوربہنوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے گاؤں کے نوجوانوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کریں۔ وہ ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں واپس آئیں۔ انہیں بسترکی ترقی میں بھی حصہ لینا چاہئے۔"

تجارتی معاہدے کے بعد سوئس کمپنیاں بھارتی منڈی میں تیزی سے داخل ہوں گی، 15 برسوں میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 10 لاکھ روزگار کا ہدف۔

ژاں کلود تریشے کے مطابق امریکی محصولات کے اثرات سہنے کی صلاحیت بھارت میں موجود، مگر 8 فیصد ترقی اور 2047 کے اہداف کے لیے ساختی اصلاحات بھی ضروری ہے۔

روسی صدر پوتن نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’’بااعتماد ساتھی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت-روس تعلقات تاریخی اور خصوصی نوعیت کے ہیں۔

حکام نے صنعت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 375 اشیاء پر جی ایس ٹی میں کمی کی وجہ سے ہندوستانی صارفین اسٹورز اور کار ڈیلرشپ کی طرف بڑھے جس کے نتیجے میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں نوراتری کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی ۔

وزیر محنت منسکھ منڈاویا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’یہ ایوارڈ وزیراعظم مودی کے ویژن اور’انتیودیہ‘ یعنی آخری شخص کو بااختیار بنانے کے اصول کی کامیابی کا مظہر ہے۔‘‘

نئی دہلی: مالیہ وزیر نرملہ سیتا رامن نے جمعہ کو بھارت کو ایک “مستحکم قوت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت میں بے یقینی کے باوجود بھارت نے اپنے آپ کو مستحکم رکھنے کی صلاحیت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور عدم توازن بین الاقوامی نظام کی …

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 25 سال پرانے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے معاملے میں دوایف آئی آردرج کی ہیں۔ سینئرپولیس افسر نیرج کماراوردیگر پرتعزیرات ہند کی کئی سنگین دفعات کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔