بھارت ایکسپریس اردو۔
نوئیڈا: نوئیڈا تھانہ کے سیکٹر126 کے تحت واقع اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز فرضی ای-میل بھیجنے والے معاملے میں نوئیڈا پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے صرف 12 گھنٹے میں اس کا انکشاف کردیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی سائبر ٹیم اور مقامی پولیس کی مشترکہ جانچ میں ایک نابالغ کی پہچان کرکے اس نابالغ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
نوئیڈا کی پولیس کمشنریٹ کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈی سی پی نوئیڈا رام بدن سنگھ نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر کمشنریٹ کے تحت چاراسکولوں کوفرضی دھمکی آمیزای-میل بھیجے گئے تھے۔ اسکول انتظامیہ نے اس معاملے میں تھانہ سیکٹر-126 میں تحریردی، جس کی بنیاد پرمقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس اورسائبرٹیم کی مستعدی سے صرف 12 گھنٹےکے اندرفرضی ای-میل بھیجنے والے نابالغ کوٹریس کرلیا گیا۔
حرکت میں آئی پولیس، سیکورٹی کے سخت انتظام
بم مخالف دستہ اورفائربریگیڈ کی ٹیموں کواسکولوں میں تعینات کیا گیا۔ طلبا کومحفوظ مقامات پرلے جایا گیا اورپورے اسکول احاطے کی تلاشی کی گئی۔ جانچ کے دوران کسی بھی اسکول میں کوئی مشتبہ چیزنہیں ملی۔ حالات معمول کے مطابق ہونے کے بعد کئی اسکولوں میں کلاسیزدوبارہ شروع کردی گئیں۔
سائبرٹیم کررہی ہے تفصیلی جانچ
پولیس نے بتایا کہ سائبرٹیم دھمکی آمیزای-میل کی گہرائی سے جانچ کررہی ہے۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے کہ نابالغ نے یہ ای-میل بھیجنے کے لئے کس وسائل کا استعمال کیا۔
نوئیڈا پولیس نے کی افواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل
نوئیڈا پولیس نے عام عوام اورسرپرستوں سے گزارش کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور احتیاط بنائے رکھیں۔ پولیس پوری طرح سے محتاط ہے اورسیکورٹی کے سبھی ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستان نے پہلے ونڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اسی…
محکمہ صحت کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق جمعرات کو جی بی…
امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو بنجامن نیتن یاہوکے ساتھ ایک پریس کانفرنس…
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام بات نہیں…
منگل کے روز، ٹرمپ نے غزہ کی ترقی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا…
پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کے لائسنس راج سے نکل کر، ہماری حکومت…