واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکہ کے ’قبضے‘ کے بارے میں اپنے خیال کو دوہرایا۔ ٹرمپ نے منگل کی رات کو اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ بدھ کے روز فلسطینیوں اور عالمی لیڈران نے اسے مسترد کر دیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔
ٹرمپ نے جمعرات کے روز ’ٹرتھ ‘سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، ’’لڑائی کے اختتام پر، اسرائیل غزہ پٹی کو امریکہ کے حوالے کر دے گا۔ فلسطینی، چک شومر جیسے لوگ پہلے ہی زیادہ محفوظ اور زیادہ خوبصورت گھروں میں آباد ہو چکے ہوں گے۔‘‘
امریکی صدر نے لکھا، ’’انہیں حقیقی معنوں میں خوش، محفوظ اور آزاد ہونے کا موقع ملے گا۔ امریکہ، دنیا بھر کی عظیم ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر، آہستہ آہستہ، احتیاط سے تعمیری کام شروع کر دے گا جو زمین پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور شاندار ترقیاتی کام بن جائے گا۔ کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں ہو گی! خطے میں استحکام ہو گا!!‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ منگل (4 جنوری) کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے اپنے غزہ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ٹروتھ سوشل پر ان کی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ فلسطینی سرزمین کے 20 لاکھ باشندوں کو واپس بلایا جائے گا یا نہیں۔ بین الاقوامی قانون کے تحت، مقبوضہ علاقے سے آبادی کو زبردستی منتقل کرنے کی کوششوں پر سخت پابندی ہے۔
منگل کے روز، ٹرمپ نے غزہ کی ترقی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینیوں کی نقل مکانی مستقل ہو گی۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ان پر نسلی کشی کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا۔ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عرب رہنماؤں نے اس کی مذمت کی ہے۔
اس کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹرمپ کے بیان پر وضاحت بھی دی گئی۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے بدھ کے روز کہا کہ کوئی بھی نقل مکانی عارضی ہو گی۔ وہیں، سکریٹری آف اسٹیٹ روبیو نے کہا کہ خیال یہ ہے کہ غزہ کے باشندے ایک ’عبوری‘ مدت کے لیے علاقہ چھوڑ دیں جب کہ ملبہ صاف کیا جا رہا ہے اور تعمیر نو کا کام چل رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔ جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ پٹی سے نکلنے کے خواہشمند فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے میں مدد کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے۔
بھارت ایکسپریس۔
بدھ کے روز امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر…
انوراگ کشیپ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عالیہ کی شادی میں وہ بہت…
ہندوستان نے پہلے ونڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اسی…
محکمہ صحت کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق جمعرات کو جی بی…
امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو بنجامن نیتن یاہوکے ساتھ ایک پریس کانفرنس…
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام بات نہیں…