اسپورٹس

India vs England 1st ODI in Nagpur: ناگپور میں ٹیم انڈیا کا جلوہ، گل-ایئر اور پھر اکشر پٹیل نے مچائی تباہی

IND vs ENG 1st ODI Match Report in Urdu: ٹیم انڈیا نے ناگپورمیں کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کی جیت میں سب سے بڑا رول شبھمن گل نے نبھایا، جنہوں نے 87 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ شرے یس ایئر اوراکشرپٹیل نے بھی نصف سنچری لگاتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی جیت میں اہم تعاون دیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے زبردست گیند بازی بھی ہوئی کیونکہ ہرشت رانا اوررویندرجڈیجہ نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ 68 گیند باقی رہتے ہوئے جیتا ہے۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی منتخب کیا تھا۔ انگلش ٹیم کے لئے شروعات بہت شاندار ہوئی کیونکہ پہلے 8 اوورمیں فل سالٹ اوربین ڈکیٹ نے 71 رن بنا ڈالے تھے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم کوئی بڑی پارٹنرشپ کرہی نہیں پائی۔ جوس بٹلراورجیک بیتھیل نے ضرورنصف سنچری لگائی، لیکن جو روٹ اور ہیری بروک سمیت دیگر سبھی بلے باز بڑا اسکورکرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم ہی 248 رنوں پر سمٹ گئی۔

ہندوستانی ٹیم نے آسانی سے حاصل کرلیا ہدف

جب ہندوستانی ٹیم 249 رنوں کے ہدف کو حاصل کرنے اتری تو ٹیم کی شروعات بے حد خراب رہی۔ روہت شرما اور یشسوی جیسوال سستے میں پویلین لوٹ گئے تھے اور 19 رنوں کے اسکور تک ٹیم انڈیا نے دونوں سلامی بلے بازوں کا وکٹ گنوا دیا تھا۔ اس درمیان شرے یس ایئر اورشبھمن گل نے کمال کی پارٹنرشپ کرکے ایک ساتھ 94 رن جوڑے۔ شرے یس ایئر نے میچ میں 30 گیندوں میں نصف سنچری لگائی اور میچ میں انہوں نے 36 گیند کھیل کر 59 رن بنائے۔

شرے یس ایئر تو آؤٹ ہوگئے، لیکن دوسرے اینڈ پر شبھمن گل چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔ شبھمن گل اوراکشر پٹیل کے درمیان 107 رنوں کی شراکت ہوئی۔ اکشرپٹیل 52 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔ شبھمن گل سنچری تونہیں لگا پائے، لیکن ان کی 87 رنوں کی اننگ نے ٹیم انڈیا کی جیت تقریباً یقینی کردی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے ثاقب محمود اورعادل رشید سب سے کامیاب گیند بازرہے۔ دونوں گیند بازوں نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ جوفرا آرچراورجیکب بیتھیل نے ایک ایک وکٹ لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اپنی بیٹی عالیہ کی شادی بیچ میں چھوڑ کر کیوں جانا چاہتے تھے انوراگ کشیپ؟ یہاں جانئے تفصیل

انوراگ کشیپ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عالیہ کی شادی میں وہ بہت…

1 hour ago

غزہ میں ملبہ ہٹانے میں لگیں گے 21 سال! ڈونالڈ ٹرمپ کے منصوبہ کے سخت خلاف ہیں مسلم ممالک

امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو بنجامن نیتن یاہوکے ساتھ ایک پریس کانفرنس…

2 hours ago

Massive fire in Nigeria School: نائیجیریا کے ایک اسکول میں لگی شدید آگ،17 بچوں کی گئی جان، دو درجن سے زیادہ ہوئے زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام  بات نہیں…

2 hours ago