انٹرٹینمنٹ

اپنی بیٹی عالیہ کی شادی بیچ میں چھوڑ کر کیوں جانا چاہتے تھے انوراگ کشیپ؟ یہاں جانئے تفصیل

بالی ووڈ ڈائریکٹرانوراگ کشیپ کافی ڈارک فلموں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ حالانکہ اصل زندگی میں انوراگ کشیپ کافی الگ فطرت کے ہیں۔ انوراگ کشیپ کی ایک بیٹی ہے، جن کا نام عالیہ ہے۔ عالیہ کی گزشتہ دسمبرمیں شادی ہوئی تھی۔ انوراگ کشیپ نے اکثراپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ عالیہ بھٹ ان کے سب سے قریب ہیں، ایسے میں ان کی شادی میں انوراگ کافی جذباتی ہوگئے تھے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

انوراگ کشیپ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ عالیہ کی شادی میں وہ بہت زیادہ روئے تھے۔ یہاں تک کہ وہ شادی تقریب چھوڑکرچلے جانے کے لئے تیارہوگئے تھے کیونکہ وہ بہت زیادہ جذباتی ہوگئے تھے۔ انوراگ کشیپ نے مزید بتایا کہ وہ عالیہ کی وداعی کے بعد بھی 10 دنوں تک روتے رہے۔ انوراگ کشیپ نے بتایا کہ وہ یہ احساس کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔

میں 10 دنوں تک روتا رہا: انوراگ

ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں انوراگ کشیپ نے بتایا کہ وہ عالیہ کی وداعی پر انہیں اسی طرح کی خوشی ہو رہی تھی، جیسے ان کی پیدائش کے وقت ہوئی تھی۔ انوراگ کشیپ کی اکلوتی بیٹی عالیہ ہیں۔ عالیہ کی ماں انوراگ کی پہلی بیوی فلم ایڈیٹر آرتی بجاج ہیں۔ انوراگ نے مزید بتایا کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ اتنا رو کیوں رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں 10 دنوں تک روتا رہا۔ مجھے پتہ نہیں کیوں اور وہ بھی رینڈم لوگوں کے سامنے… جیسے ہی کوئی عالیہ کا ذکر کرتا تو بس میں رونے لگتا۔

انوراگ کشیپ ہوگئے تھے جذباتی

انوراگ کشیپ نے بتایا کہ 10 دنوں تک جذباتی رہنے کے بعد ایک دن سب کچھ رک گیا۔ انہوں نے انٹرویومیں بتایا میں 10 دنوں تک رویا اور پھر سب کچھ رک گیا۔ میں نے پینا بند کردیا۔ رونا بھی بند ہوگیا، شاید یہ ایک بہت ہی الگ سا مرحلہ تھا، جو میری زندگی میں آیا۔ شادی میں میں اتنا جذباتی ہوگیا تھا کہ شادی سے جانے کا ارادہ کرنے لگا تھا۔ جب پھیرے اورباقی رسوم ختم ہوئیں تو مجھ سے وہاں رہا نہیں جا رہا تھا۔ میں جانا چاہتا تھا، لیکن میرے دوست وکرما دتیہ موٹوانی نے مجھے روک لیا۔ وہ مجھے باہر لے گئے اور ہم ایک لمبی واک پرگئے۔ اس کے بعد مجھے کچھ بہترلگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India vs England 1st ODI in Nagpur: ناگپور میں ٹیم انڈیا کا جلوہ، گل-ایئر اور پھر اکشر پٹیل نے مچائی تباہی

 ہندوستان نے پہلے ونڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اسی…

4 hours ago

غزہ میں ملبہ ہٹانے میں لگیں گے 21 سال! ڈونالڈ ٹرمپ کے منصوبہ کے سخت خلاف ہیں مسلم ممالک

امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو بنجامن نیتن یاہوکے ساتھ ایک پریس کانفرنس…

5 hours ago

Massive fire in Nigeria School: نائیجیریا کے ایک اسکول میں لگی شدید آگ،17 بچوں کی گئی جان، دو درجن سے زیادہ ہوئے زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام  بات نہیں…

5 hours ago