ممبئی: ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کامیاب اداکار ناگا چیتنیا اپنی آنے والی فلم ’تنڈیل‘ کی ریلیز کو لے کر پرجوش ہیں۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے اداکار نے دنیا بھر میں ہندوستانی سنیما کے بڑھتے ہوئے غلبے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب زبان کی رکاوٹیں ختم ہو رہی ہیں۔
اداکار نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ زبان کی رکاوٹ ختم ہو رہی ہے اور ہمارا کنٹینٹ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے، ایک اداکار، ہدایت کار یا ٹیکنیشن چاہتا ہے کہ اس کا کنٹینٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہماری کوششوں کو دیکھا جائے، دنیا بھی ہندوستانی ثقافت اور ہماری زمین کی کہانیوں کے بارے میں جاننے کے لیے متجسس ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم سبھی کے ایک ساتھ آنے اور اتنی ساری باہمی کوششوں کے ساتھ کنٹینٹ کی ایک نئی لہر سامنے آنے والی ہے۔‘‘
پروڈیوسروں نے حکومت کا ادا کیا شکریہ
اس سے قبل بدھ کے روز، ایک پوسٹ شیئر کرکے ہدایت کار چندو مونڈیتی کی فلم ’تنڈیل‘ کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے کی اجازت دینے کے لیے پروڈیوسروں نے آندھرا پردیش حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ حکومت نے ناگا چیتنیا اور سائی پلاوی اسٹارر فلم کے ٹکٹ کی قیمت سنگل اسکرین کے لیے 50 روپے اور ملٹی پلیکس کے لیے 75 روپے کرنے کی اجازت دی ہے۔
چندو مونڈیتی نے کی ہے فلم’تنڈیل‘ کی ہدایت کاری
فلم’تنڈیل‘ کی ہدایت کاری چندو مونڈیتی نے کی ہے اور یہ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم میں جہاں ایک متاثر کن اسٹار کاسٹ ہے، وہیں اس میں ایک شاندار عملہ بھی ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ موسیقار دیوی سری پرساد نے اس فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے، سینماٹوگرافی شمدت نے کی ہے۔
’تنڈیل‘ 7 فروری کو سینما گھروں میں ہوگی ریلیز
نیشنل ایوارڈ یافتہ نوین نولی ایڈیٹر ہیں اور سری ناگیندر تنگالا آرٹ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ہیں۔ چندو مونڈیتی کی ہدایت کاری میں، ’تنڈیل‘ گیتھا آرٹس کے بینر تلے تیار کی گئی ہے اور اسے اللو اروند نے پیش کیا ہے۔ ’تنڈیل‘ 7 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو بنجامن نیتن یاہوکے ساتھ ایک پریس کانفرنس…
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام بات نہیں…
منگل کے روز، ٹرمپ نے غزہ کی ترقی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا…
پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کے لائسنس راج سے نکل کر، ہماری حکومت…
دہلی میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ کئی مسلم اکثریتی سیٹوں پررائے دہندگان…
نوئیڈا تھانہ سیکٹر-126 علاقہ کے تحت واقع اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز…