بھارت ایکسپریس اردو۔
Delhi Assembly Election Exit Poll 2025: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے ایگزٹ پول کے نتائج بے حد حیران کرنے والے آرہے ہیں۔ زیادہ ترایگزٹ پول بی جے پی کے حق میں آتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسے میں ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ دہلی میں اس بار مسلم ووٹرز کس کے ساتھ رہا۔ اس درمیان مسلم رائے دہندگان سے متعلق ایکسس مائی انڈیا کا تازہ سروے سامنے آیا ہے، جس میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔
ٹی وی-9 سے بات چیت میں ایکسس مائی انڈیا کے سربراہ پردیپ گپتا نے کہا کہ مسلم ووٹ عام آدمی پارٹی کے ساتھ رہا ہے۔ کچھ سیٹوں پر تھوڑی تقسیم ہوئی ہے۔ کانگریس کوکچھ سیٹوں پراچھا ووٹ ملا ہے۔ اوکھلا میں مقابلہ اچھا ہے۔ اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اورکانگریس کے امیدوارنے عام آدمی پارٹی کا یہاں کافی نقصان کیا ہے۔ مصطفیٰ آباد میں بھی مسلم ووٹوں کی تقسیم ہوئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کواورکانگریس کویہاں ووٹ ملا ہے۔ گزشتہ بار 78 فیصد مسلمانوں نے عام آدمی پارٹی کو ووٹ کیا تھا۔
مسلم رائے دہندگان نے کس پارٹی کو دیا کتنا ووٹ؟
ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق، دہلی میں مسلم رائے دہندگان نے 74 فیصدی ووٹ عام آدمی پارٹی کودیا ہے، جبکہ بی جے پی کو صرف 5 فیصد مسلم رائے دہندگان نے ہی ووٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کو15 فیصد مسلم ووٹ ملے ہیں۔ وہیں محض 6 فیصدی مسلم رائے دہندگان نے دیگرامیدواروں کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔
اوکھلا میں دلچسپ مقابلہ کا امکان
اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی کی دوسیٹوں اوکھلا اورمصطفیٰ آباد میں اپنا امیدواراتارا تھا۔ اوکھلا اسمبلی سیٹ پرعام آدمی پارٹی نے ایک بارپھرامانت اللہ خان کواپنا امیدواربنایا تھا۔ جبکہ یہاں سے بی جے پی نے منیش چودھری کو میدان میں اتارا تھا۔ وہیں کانگریس نے یہاں سے اریبہ خان کوٹکٹ دیا تھا۔ اس کے علاوہ اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے یہاں سے شفاء الرحمٰن کواتارا تھا۔ ان تمام امیدواروں نے کافی محنت سے مقابلہ کیا، لیکن آخرمیں مقابلہ تین امیدواروں کے درمیان ہوتا ہوا نظر آیا۔ اریبہ خان کو کافی کم ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ حالانکہ امانت اللہ خان اورشفاء الرحمٰن نے مسلم ووٹوں میں جم کرمقابلہ کیا ہے، جبکہ منیش چودھری نے مقابلے کو کافی دلچسپ بنا دیا اوروہ جیت کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ حالانکہ یہاں پر مقابلہ کافی دلچسپ ہے۔
مصطفیٰ آباد سے کون کون امیدوار؟
اوکھلا کی طرح مصطفیٰ آباد کی سیٹ پر عام آدمی پارٹی نے عادل احمد خان کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ بی جے پی نے یہاں سے موہن سنگھ بشٹ پربھروسہ جتایا۔ کانگریس نے سابق رکن اسمبلی حسن احمد کے بیٹے علی مہدی کو میدان میں اتارا تھا جبکہ اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی فسادات کے ملزم اور سابق کونسلرطاہرحسین کو میدان میں اتارا تھا۔ یہاں بھی طاہرحسین کی موجودگی نے مقابلے کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انوراگ کشیپ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عالیہ کی شادی میں وہ بہت…
ہندوستان نے پہلے ونڈے میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اسی…
محکمہ صحت کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق جمعرات کو جی بی…
امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو بنجامن نیتن یاہوکے ساتھ ایک پریس کانفرنس…
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام بات نہیں…
منگل کے روز، ٹرمپ نے غزہ کی ترقی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا…