بین الاقوامی

Massive fire in Nigeria School: نائیجیریا کے ایک اسکول میں لگی شدید آگ،17 بچوں کی گئی جان، دو درجن سے زیادہ ہوئے زخمی

ابوجا: شمال مغربی نائجیریا میں ایک اسلامی اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم 17 بچوں کی موت ہو گئی۔ ملک کی ایمرجنسی رسپانس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ یہ ہولناک حادثہ بدھ کے روز ریاست زمفارا کے ضلع کورا نمودا میں پیش آیا۔ جس وقت آگ لگی اس وقت اسکول میں 100 کے قریب بچے موجود تھے۔

ایجنسی کے مطابق سترہ بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن کامختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ آگ کس وجہ سے لگی ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایاہے ۔ حالانکہ، ایجنسی نے کہا کہ حکام نے جمعرات کے روز آگ لگنے کی وجہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ وہیں، نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسکولوں سے  بچوں کی حفاظت کو ترجیح دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ریگولیٹری حکام کو ہدایت کی تعمیل کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام  بات نہیں ہیں، لیکن ماضی میں ہوئے واقعات کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا جو ’سیف اسکولز انیشیٹو‘ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان سفارشات کو اسکولوں اور طلباء کے تحفظ کے لیے2014 میں تیار کیا گیا تھا۔

بتا دیں کہ گزشتہ ماہ نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے مضافات میں ایک اسکول میں امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس سے دھماکہ ہوا۔ جس میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

21 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

22 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

48 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

60 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago