انٹرٹینمنٹ

Aap Jaisa Koi Teaser: دو اجنبیوں کی محبت میں گرفتار ہونے کی کہانی ہے’آپ جیسا کوئی’ ،آر مادھون- فاطمہ ثنا  شیخ کی لاجواب کیمسٹری

آر مادھون اور فاطمہ ثنا شیخ مارڈن لواسٹوری “آپ جیسا کوئی” میں نظر آئیں گے۔ پیر کو  اوٹی ٹی کے بڑے  پلیٹ فارم Netflix نے اس کی جھلک شیئر کی۔ “میناکشی سندریشور” فیم  وویک سونی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کرن جوہر کی دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جو دھرما پروڈکشن کی ڈیجیٹل برانچ ہے۔

‘آپ جیسا کوئی’ کا ٹیزر شاندار ہے

‘آپ جیسا کوئی’ ایک رومانوی ڈرامہ ہے، جو سری رینو ترپاٹھی (آر مادھون) اور مدھو بوس (فاطمہ ثنا شیخ) کے گرد گھومتی ہے۔ حال ہی میں اس کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے ،جس میں فلم کی دل کو چھو لینے والی کہانی کی جھلک ملتی ہے۔ کلپ کا آغاز مادھون کے ٹیکسی سے اترنے سے ہوتا ہے اور پھر وہ ایک عمارت میں جاتے ہیں اور وہاں بیٹھی ایک بزرگ عورت سے پوچھتے  ہیں کہ وہ مس بوس کو کہاں ملیں گی۔ اس کے بعدفاطمہ ثنا شیخ کا کردار، مس بوس، اسکرین پر انٹری کرتی ہیں. فاطمہ بھاگ کر مادھون کو گلے لگا لیتی ہیں  ، اس کے بعد دونوں کے رومانوی لمحات دکھائے گئے ہیں۔

 ٹیزر میں جوڑے کو ہلکے پھلکے پل میں جوڑے کو ایک ساتھ  میں ایک ساتھ فلم دیکھتے دکھائی درہے ہیں ، جس میں فاطمہ ثنا شیخ  مذاق کر رہی ہیں کہ وہ کیسے آسانی سے ایک رومانٹک  کوم  کے ستارے بن سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر ٹیزر کافی اچھا اور شاندار ہے۔

مادھون نے ‘آپ جیسا کوئی’ کے بارے میں کیا کہا؟

اس فلم کے بارے میں آر  مادھون کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ہندی میں دو یا تین رومانٹک فلمیں کی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنی عمر کے مطابق رومانس کی تلاش میں تھا، جب میں نے یہ کہانی سنی تو سوچا کہ مجھے اس سے بہتر موقع نہیں ملے گا اور مجھے کنگ آف رومانس پروڈکشن ہاؤس دھرما کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے’۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رومانٹک کامیڈی فلم کو وویک سونی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے کرن جوہر، اپوروا مہتا اور سومن مشرا نے دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ “آپ جیسا کوئی”

آر مادھون  اور فاطمہ ثنا شیخ کے  ساتھ پہلا آن اسکرین  کالیبریشن ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

9 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

9 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

9 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

10 hours ago