بین الاقوامی

Saudi Arabia On Palestine:سعودی عرب کی اسرائیل اور ٹرمپ کو دھمکی، کہا- فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کا تصور بھی ناقابل برداشت

نئی دہلی: سعودی عرب نے بدھ (5 فروری) کو ایک اہم بیان میں واضح کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اب فلسطینی ریاست کا مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

منگل (4 فروری) کو ایک حیران کن بیان میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ جنگ زدہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر کے اسے معاشی طور پر دوبارہ ترقی دے گا۔ انہوں نے یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کو کسی اور جگہ آباد کرنے کے بعد غزہ پر اپنا کنٹرول قائم کر لے گا۔

سعودی عرب کا  بیان

سعودی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے “واضح اور غیر مبہم انداز میں” مملکت کے موقف کی توثیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا موقف مضبوط ہے اور سعودی عرب فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “سعودی عرب فلسطینیوں کے ساتھ اپنی وابستگی میں مکمل طورپر مضبوطی کے ساتھ کھڑا  ہے، اور فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات قائم کرنے کے امکان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔”

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ مل کر کامیاب کوششیں کرے گا۔ لیکن اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد، سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو روک دیا، جس سے عرب ممالک میں اسرائیل کے جارحانہ موقف کے خلاف غصے کی لہر دوڑ گئی۔

فلسطین کے حقوق کی حمایت

سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ فلسطین کے حقوق کی حمایت میں کھڑا رہے گا اور جب تک فلسطین کی ریاست نہیں بن جاتی اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے اور سعودی عرب کے واضح موقف نے خطے میں امن کی صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

2 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

2 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

3 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

3 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

3 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

4 hours ago