علاقائی

Schools Bomb Threat: نوئیڈا کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی ، پولیس اور بم اسکواڈ ٹیم تحقیقات میں مصروف

نئی دہلی: نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ۔ آج صبح ان اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ جن اسکولوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ان میں ہیریٹیج اسکول اور میور اسکول شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام مقامات پر حالات معمول پر ہیں۔ کئی اسکولوں میں کلاسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

بم اسکواڈ  تفتیش میں مصروف  

نوئیڈا پولس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفصیلی جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اسکولوں میں پہنچ گئے ہیں اور طلباء کو احتیاطی تدابیر کے طور پر محفوظ مقامات پر جمع کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی اسکول سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔ بم اسکواڈ اور دیگر اعلیٰ حکام سکولوں میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد کچھ اسکولوں میں دوبارہ کلاسز شروع کر دی گئی ہیں۔

ان سکولوں کو ملی ہیں دھمکیاں

اسٹیپ بائی اسٹیپ اسکول، دی ہیریٹیج اسکول، گیان شری اسکول اور میور اسکول میں اسپام ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی ملنے کے بعد، تمام مقامات کی فوری طور پر مختلف پولیس ٹیموں، بم اسکواڈ، فائر بریگیڈ، ڈاگ اسکواڈ اور بی ڈی ڈی ایس ٹیم نے جانچ کی۔ تمام مقامات پر صورتحال معمول پر ہے۔ کئی اسکولوں میں کلاسز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ سائبر ٹیم کی جانب سے ای میل کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور تحمل سے کام لیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Assembly Election Voting: دوپہر 1 بجے تک دہلی میں 33 فیصد ووٹنگ، مصطفی آباد میں سب سے زیادہ، قرول باغ ماڈل ٹاؤن میں سب سے کم ووٹ فیصد

جہاں عام آدمی پارٹی تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی لڑائی میں مصروف ہے وہیں…

12 minutes ago

Illegal immigrants in America: امریکہ نے 104 ہندوستانیوں کو ڈی پورٹ کیا، یوپی، پنجاب، گجرات کے لوگ شامل

بہت سے ہندوستانی 'ورک پرمٹ' پر امریکہ میں داخل ہوتے ہیں اور اس کی میعاد…

33 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: پرینکا گاندھی نے اپنے ارکان ِ خاندان کے ساتھ ڈالا ووٹ ، دیا خاص پیغام، کہا- آئین نے آپ کو دیا ہے…

پرینکا گاندھی کی اپیل سے دہلی کے لوگوں میں انتخابی بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔…

36 minutes ago

Delhi Assembly Election Voting: سیلم پور میں برقعہ پر ہنگامہ ،جنگ پورا میں پیسے بانٹنے کا سسودیا نے لگایا الزام،پولیس سے ہوئی نوک جھونک

قومی دارالحکومت میں تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13,766 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔…

1 hour ago