قومی

Country’s first climate change station: جموں کشمیر کے ادھم پور میں ملک کے پہلے موسمیاتی تبدیلی اسٹیشن قائم، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کیا افتتاح

ایک اہم پیش رفت میں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے منگل کو جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ہندوستان کے پہلے موسمیاتی تبدیلی اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کے اس ہمالیائی ہائی ایلٹیٹیوڈ ایٹموسفیرک اینڈ کلائمیٹ ریسرچ سینٹر کا مقصد ہمالیائی خطے میں ماحول اور آب و ہوا کے مظاہر کا مطالعہ کرنا ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے کہا ’’یہ اقدام موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیات پر ان کے اثرات کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ کرے گا۔‘‘ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے چنانی تحصیل کے منڈلوٹ گاؤں میں اس اہم مرکز کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کے ساتھ جموں و کشمیر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ستیش شرما بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ہمالیائی خطے میں ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے موسمیاتی تبدیلی اسٹیشن کے آغاز کے لیے اُدھم پور ضلع کے ناتھا ٹاپ میں پہنچا ہوں۔ مرکزی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Home Secretary Unconditional Apology: کیا مرکزی داخلہ سکریٹری نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی؟ جانیے کیا ہے قانونی ضابطہ

توہینِ عدالت کے نوٹس کے جواب میں حلف نامے میں معافی کے ذکر سے متعلق…

34 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: کھیلو انڈیا اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مضبوط بنانے کے لیے 36 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مختص: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2026 کے بھارتی…

1 hour ago