بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے نتائج سے پہلے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ دہلی میں بی جے پی نے ‘آپریشن لوٹس’ کا کام کرنا شروع کردیا ہے۔ 8 فروری سے پہلے بی جے پی نے ہارمان لی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے ہمارے اراکن اسمبلی کوخریدنے کی کوشش کی۔ کچھ دنوں میں وہ کامیاب ہوئے۔ پیسے اور جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ دہلی میں ہمارے دو وزرا کو توڑا۔ ہم نے تمام جدوجہد کے بعد دہلی کو بچایا۔
بی جے پی نے 15-15 کروڑ روپئے کا آفردیا: سنجے سنگھ
سنجے سنگھ نے کہا کہ بہت سارے اراکین اسمبلی نے ہمیں اطلاع دی کہ ہمارے سات اراکین اسمبلی کے پاس 15-15 کروڑ روپئے لے کر پارٹی چھوڑنے کا، پارٹی توڑنے کا اور بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔ ایک دو سے ملاقات کرکے بھی پیشکش کی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کربی جے پی کے ساتھ آکرحکومت بنانے کی بات کررہے ہیں۔
ہم نے اپنے اراکین اسمبلی کو محتاط کردیا ہے: عام آدمی پارٹی
اس پورے معاملے میں ہم نے اپنے اراکین اسمبلی کوجوالیکشن لڑ رہے ہیں، سب کوہم نے بول دیا ہے کہ جتنی بھی اس طرح کی کال آئیں، اس کی ریکارڈنگ کیجئے۔ اس کی شکایت کی جائے گی۔ اگرآپ سے کوئی ملاقات کرکے پیشکش کرتا ہے تو اس کا ہیڈن کیمرہ لگاکر ویڈیو بنائیے۔ اس کی اطلاع میڈیا اور پھرسب کودی جائے گی۔ ہم نے اپنے اراکین اسمبلی کومحتاط کردیا ہے۔
بی جے پی بری طرح ہار رہی ہے: سنجے سنگھ
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ دو باتیں بالکل واضح ہوگئی ہیں۔ پہلی بات یہ کہ 8 فروری کو ووٹوں کی گنتی سے پہلے بی جے پی نے اپنی ہارمان لی ہے۔ وہ بری طرح سے ہار رہی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جوخریدوفروخت کا طریقہ وہ پورے ملک میں اپناتے ہیں، وہ اب دہلی میں بھی شروع کردیا ہے۔ اس کو کئی باروہ آپریشن لوٹس اورپتہ نہیں کیا کیا نام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ اورجانچ ایجنسی جس چیزسے دباؤ بن جائے، اس کا یہ استعمال اراکین اسمبلی کوتوڑنے کے لئے کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
منگل کے روز، ٹرمپ نے غزہ کی ترقی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا…
پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کے لائسنس راج سے نکل کر، ہماری حکومت…
دہلی میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ کئی مسلم اکثریتی سیٹوں پررائے دہندگان…
فلم’تنڈیل‘ کی ہدایت کاری چندو مونڈیتی نے کی ہے اور یہ ایک سچی کہانی پر…
نوئیڈا تھانہ سیکٹر-126 علاقہ کے تحت واقع اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز…
آپ کو بتا دیں کہ اندور میں چار نوجوانوں نے ایک ایس آئی کی پٹائی…