کانگریس کے ریاستی صدر جتوہ پٹواری
بھوپال: اندور میں پولیس افسر کے یرغمال بنا کر پٹائی کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ’جنگل راج‘ ہے۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا، ’’ہماری وزارت داخلہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہی ہے۔ ریاست میں جنگل راج چل رہا ہے اور جنگل راج کیا ہوتو ہے، جم کر لوٹو، بدعنوانی کرو، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کرو۔ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے۔ حال ہی میں ایک پولیس ایس آئی کو غنڈوں نے یرغمال بنالیا اور پھر اس کی پٹائی کی گئی۔ پولیس کا یہ ایس آئی غنڈوں سے منت کر رہا ہے۔ یہ مدھیہ پردیش میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو دو محکموں کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلا سکتے ہیں۔ یہ ریاست ہماری بھی ہے اور آپ ہمارے وزیر اعلیٰ بھی ہیں، اس لیے آپ کو درست فیصلے کرنے ہوں گے۔ پولیس کی بنیادی روح اور اس کے قائم کردہ احترام کو تباہ نہ کیا جائے۔ وہ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ کو خط بھی لکھیں گے۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ’’اندور میں ’تھرڈ ڈگری‘ سیکورٹی ہے۔ وزیر اعلی، وزیر داخلہ اور وزیر انچارج، پھر بھی غنڈے پولیس کو پیٹ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ جی، بھوپال-اندور کے درمیان وندے بھارت ٹرین کا کرایہ 910 روپے ہے، کبھی وقت نکالئے۔ امن و امان کی صورت بھلے ہی ٹھیک نہیں ہو، لیکن ویڈیو ضرور اچھی بن جائے گی۔‘‘
آپ کو بتا دیں کہ اندور میں چار نوجوانوں نے ایک ایس آئی کی پٹائی اس لئے کی کیونکہ ایس آئی نے انہیں شراب پینے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمان نے ایس آئی کو پیٹا، کار میں یرغمال بنایا اور اسے گالیاں دیں۔ وائرل ویڈیو میں ایس آئی کو یرغمال بنانے والےنوجوانوں سے اسے چھوڑنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…