قومی

موسی والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلیفورنیا میں حراست میں لے لیا گیا

مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار  کیلیفورنیا میں پکڑا گیا۔ ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ گزشتہ سات دنوں سے پولیس کی حراست میں ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

برار نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ موسی والا کو اس سال 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

برار  کے خلاف 2 جون کو قتل کے دوسرے کیس میں ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ستیندرجیت سنگھ عرف گولڈی براڑ سری مکتسر صاحب کا رہنے والا ہے اور 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا چلا گیا تھا۔ وہ لارنس بشنوئی گینگ کا سرگرم رکن ہے۔

موسی والا کو چھ شارپ شوٹرز نے قتل کیا۔ ان میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دو پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

38 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago