Cleanliness Drive: اتر پردیش حکومت کے شہری ترقیات اور توانائی وزیر اے کے شرماکی قیادت میں، شہری ترقی کا محکمہ 75 گھنٹوں میں صفائی مہم چلا رہا ہے، جس کے تحت جی وی پی (Vulnerable Garbage Points) کو ختم کر کے ایک صاف ستھرے مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ75 اضلاع پر عزم ہوکر، 75 گھنٹے، 750 باڈی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان گندی جگہوں کو سیلفی پوائنٹ کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
کچرے کے ڈھیر کی جگہ سیلفی پوائنٹ
جن جگہوں پر پہلے کچرے کے ڈھیر تھے، انہیں صاف کرکے عام لوگوں کے لئے سیلفی پوائنٹ، کلین پلیس، باغ کی شکل میں تیار کرنے جیسے کام کر کے عام لوگوں کے لئے وقف کیے گئے ہیں۔ وزیر اے کے شرما کی قیادت میں شہری باڈی ڈپارٹمنٹ صفائی کے لئے لگاتار کام کرتا نظر آرہا ہے۔ پہلے جہاں کوڑا اور کچرا ہوا کرتا تھا اب وہاں صفائی کی صورتحال ہے۔ اے کے شرما کی کوششوں سے اتر پردیش میں کچرا اٹھانے کے پیش نظر حساس مقامات کو مکمل طور پر ختم کرکے صاف ستھرے مقامات میں تبدیل کردیا گیا۔
بات کرنے کے بجائے کام کے لئے جانے جاتے ہیں اے کے شرما۔ وزیر اے کے شرما ہر صبح اپنے محکموں کے ملازمین کو ٹویٹ کرتے اور خود سائٹس کا معائنہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹویٹس کے ذریعے اے کے شرما،عام لوگوں سے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مہموں میں شامل ہونے اور انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔ 75 اضلاع کی تاریخ، 75 گھنٹے، 750 شہری اداروں کی مہم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندوستان کے شہری اداروں کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…