قومی

Dr. Manmohan Singh Death: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، سبھی افسران کے لئے اہم احکامات جاری

سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ اور انڈین نیشنل کانگریس کے سینئرلیڈررہے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا جمعرات، 26 دسمبر، 2024 کوانتقال ہوگیا۔ 92 سالہ منموہن سنگھ 10 سالوں تک ملک کے وزیراعظم رہے۔ منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد اترپردیش حکومت نے ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس سے متعلق سبھی افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اترپردیش حکومت کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ سکریٹری (وزارت داخلہ)، ہندوستانی حکومت کے خط نمبر 3/2/2024 پبلک، بتاریخ 2024-12-26 کے ذریعہ یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا 26 دسمبر، 2024 کوایمس، نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کے اعزازکے طورپر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں 26 دسمبر 2024 سے یکم جنوری 2025 تک سات روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا۔ اس مدت کے دوران پورے ملک میں قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا، جہاں اسے باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی سوگ کی مدت کے دوران سرکاری طور پر کسی بھی تفریحی تقریب کا انعقاد ​​نہیں کیا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جاری کیا حکم 

حکم میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ، ہندوستانی حکومت کے مذکورہ خط بتاریخ 2024-12-26 سے 2025-01-01 تک ریاستی سوگ منائے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس مدت میں قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا اور کوئی سرکاری تفریح نہیں ہوگی۔ اس کے مطابق، براہ کرم ضروری کارروائی کویقینی بنانے کی کوشش کریں۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری جتیندرکمارکے ذریعہ جاری کردہ ایک دستخط شدہ خط کے ذریعہ تمام ضلع مجسٹریٹس، ڈویژنل کمشنروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

گورنرآنندی بین پٹیل اوراکھلیش یادو کا اظہارافسوس

واضح رہے کہ اترپردیش کی گورنرآنندی بین پٹیل، سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادواورمایاوتی نے جمعرات کو سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پرتعزیت پیش کیا۔ گورنرآنندی بین پٹیل نے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی رحلت کو سیاسی دنیا کے لئے بڑا خسارہ بتاتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ اپنے بیان میں آنندی بین پٹیل نے کہا، ڈاکٹرمنموہن سنگھ کا انتقال ہندوستانی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ میں ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کرتی ہوں اورسوگوارخاندان سے دلی تعزیت کا اظہارکرتی ہوں۔ سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پرغم کا اظہارکرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدراوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹوئٹر) پرلکھا، ‘سچائی کی علامت اورنرم مزاج شخصیت ڈاکٹرمنموہن سنگھ کا انتقال ایک ناقابل تلافی بین الاقوامی نقصان ہے۔ عظیم ماہراقتصادیات اورسابق وزیراعظم کودلی خراج عقیدت۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

جماعت اسلامی ہند کے ادارہ ’اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ‘ کے زیراہتمام تفہیم القرآن کے ہندی ایپ کا اجرا

مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…

2 hours ago

ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی آخری رسوم سے متعلق سیاسی گھمسان، حکومت کے فیصلے سے کانگریس سخت ناراض

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن…

3 hours ago

Dr. Manmohan Singh Memorial Controversy: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بنے گا مجسمہ، تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت کا بڑا اعلان

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت…

3 hours ago

Dr. Manmohan Singh Death:  سونیا گاندھی کے قریبی رہے ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ دنیا کے رہنماوں کا بھی جیت لیا دل

منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…

5 hours ago