قومی

Rain in Delhi NCR: دہلی این سی آر میں بدلا موسم کا مزاج ، کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ سردی میں اضافہ

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں جمعہ کی صبح سے ہی بوندا باندی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ بارش کی بنیادی وجہ ایکٹیو ویسٹرن ڈسٹربنس بتائی جا رہی ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس نچلی سطح پر مغربی ہواؤں میں ایک ٹرف کی شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کے روز بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال سے بھاری نمی آئے گی۔ جس کی وجہ سے پنجاب اور ہریانہ سمیت 10 ریاستوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس سے سردی مزید بڑھ جائے گی۔

بتا دیں کہ جمعرات کے روز محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر میں تین دن تک بارش کا یلو الرٹ جاری کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ دہلی-این سی آر کے لوگوں کو 27 اور 28 دسمبر کو تیز بارش اور تیز ہوا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بارش کے بعد لوگوں کو گھنی دھند اور درجہ حرارت میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات نے 27 اور 28 دسمبر کو طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کم سے کم درجہ حرارت میں بھی 3 سے 4 ڈگری کا اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد یہ 11 ڈگری تک پہنچ جائے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ 29 سے 31 دسمبر تک گھنی دھند چھائی رہے گی اور اس دوران ایک بار پھر زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ 29 دسمبر کو شدید دھند چھائی رہے گی۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی 30 دسمبر کو بھی شدید دھند چھائی رہے گی۔ حالانکہ، اس روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق پہاڑوں پر مسلسل برفباری اور ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث میدانی علاقوں کے لوگوں کو شدید سردی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا…

8 hours ago

PM Narendra Modi on ISRO: ”جب خلائی شعبے کی بات آتی ہے توہندوستان پرداؤں لگائیں“! پی ایم مودی نے کی ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کی تعریف

وزیراعظم نریندرمودی نے انڈین اسپیس ایجنسی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ…

9 hours ago

Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا…

9 hours ago

India Works for the Welfare of the Entire Society: بھارت پوری سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار

پہلے دن میں 32 تحقیقی مقالے بھارت اور دیگر ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے…

10 hours ago

PM Modi’s January in pictures: جنوری 2025 میں پی ایم مودی کی مصروفیات کی کہانی،تصویروں کی زبانی

پی ایم مودی کی نئے سال 2025 کا پہلا مہینہ یعنی  جنوری اہم مصروفیات سے…

11 hours ago