قومی

Manmohan Singh Last Rites: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، بیٹی نے دی مکھیہ اگنی، تینوں افواج نے دی سلامی

نئی دہلی: سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی آخری رسومات آج نگم بودھ گھاٹ پرسرکاری اعزازکے ساتھ ادا کی گئیں اورسابق وزیر اعظم آج پنچتت میں ویلین ہوگئے۔ ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی بڑی بیٹی نے اگنی دی۔ نگم بودھ گھاٹ پرسابق وزیراعظم کوتینوں افواج نے سلامی دی۔ پورا ملک سوگوارہے اورانہیں نم آنکھوں سے آخری سلامی پیش کررہا ہے۔ فیملی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے بھی چتا پرلکڑی ڈال کروداعی دی۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے بھی ان کی ارتھی کندھا دیا۔ ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی بیٹی نے وزیراعظم مودی سے بات کی۔ بھوٹان کے راجا نے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کوخراج عقیدت پیش کیا۔ آپ کوبتا دیں کہ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 26 دسمبر 2024 کی دیررات آخری سانس لی تھی۔

 اس سے قبل صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندرمودی، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، کانگریس پارلیمانی امورکی لیڈرسونیا گاندھی، کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، لوک سبھا اسپیکراوم برلا، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیرکرن ریجیجو، بی جے پی صدر جے پی نڈا، کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ، دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی کے علاوہ بڑی تعداد میں وزرائے اعلیٰ، سابق وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، سابق مرکزی وزرا اورمختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس سے پہلے آج صبح ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی جسد خاکی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں لائی گئی، جہاں کانگریس پارٹی کے لیڈران اورکارکنان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اورآخری دیدارکیا۔ اس موقع پرسونیا گاندھی، ملیکا ارجن کھڑگے، راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کے علاوہ سابق مرکزی وزراء، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرائے اعلیٰ کے علاوہ کانگریس کے سینئرلیڈران موجود رہے۔ ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی فیملی نے بھی انہیں کانگریس دفترمیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس دفتر سے ہی ان کی جسد خاکی نگم بودھ گھٹ لے جائی گئی، جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم ادا کی گئی۔

دو بار وزیراعظم رہے ڈاکٹرمنموہن سنگھ

ڈاکٹرمنموہن سنگھ کو ہندوستان کے اقتصادی اصلاحات کا معمارمانا جاتا ہے۔ انہوں نے 1991 میں وزیرخزانہ کے طور پرملک کومعاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردارادا کیا تھا۔ وزیرخزانہ اوربعد میں وزیراعظم کے طورپران کے دورنے ہندوستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کیا، انہوں نے پالیسیوں کوجدید بنایا اورملک کو معیشت کے عالمی ٹیبل پر پہنچایا۔ ان کا شمارملک کے عظیم ماہرین اقتصادیات میں ہوتا تھا۔ منموہن سنگھ سال 2004 سے 2014 تک دو بار وزیراعظم رہے تھے۔ وہ 1998 سے 2004 تک اپوزیشن لیڈربھی رہے۔ سال 2004 کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کی جیت کے بعد انہوں نے ملک کے 14ویں وزیراعظم کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے یوپی اے-1 اور یوپی اے-2 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے پہلی بار 22 مئی 2004 اور دوسری بار22 مئی 2009 کووزیراعظم عہدے کا حلف لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Border-Gavaskar Trophy series: جعفر اور بشپ نے ریڈی کے ’دلیرانہ رویہ‘ اور ’والدین کی دل کو چھو لینے والی کہانی‘ کی تعریف کی

نئی دہلی: نتیش کمار ریڈی نے 105 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر…

2 hours ago

Sudan Civil War: سوڈان میں پیرا ملٹری فورس ’آر ایس ایف‘ کے دو کیمپوں پر شدید حملہ، 20 شہریوں کی گئی جان، 17 زخمی

بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے…

2 hours ago

UP Crime News: سلطان پور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو ماری گولی، تفتیش میں مصروف ہوئی پولیس

پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن برما کے مطابق یہ واقعہ خاندانی تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ’اس بار بٹن کو اتنی زور سے دبائیں کہ…‘، اروند کیجریوال نے ’مہیلا سمان یوجنا‘کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو بنایا نشانہ

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست…

3 hours ago