وزارت داخلہ نے قومی راجدھانی میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سمارک کی تعمیر سے متعلق کانگریس کے الزامات پر صورتحال کو واضح کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے مطلع کیا ہے کہ مرکزی حکومت قومی دارالحکومت میں سابق وزیر اعظم کی سمارک تعمیر کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس صدر کھڑگے اور منموہن سنگھ کے خاندان کو مطلع کیا ہے کہ حکومت سمارک کے لیے جگہ مختص کرے گی۔ اگرچہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سماک کی تعمیر کے لیے ایک ٹرسٹ بنانا ہوگا اور اسے جگہ مختص کرنی ہوگی۔ اس دوران سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات اور دیگر رسمی کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔
اس سے پہلے ذرائع کے حوالے سے گیا کہا تھا کہ کانگریس اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت نے منموہن سنگھ کی سمارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کانگریس کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت نے یہ بھی کہا کہ سمارک کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے
منموہن سنگھ نے کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کی سربراہی کی تھی اوران کے اقتصادی اصلاحات معاملے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ ان کا انتقال جمعرات کو 92 سال کی عمر میں ہوا۔
کانگریس نے کیا الزام لگایا؟
کانگریس نے جمعہ کو الزام لگایا ہے کہ ملک کے پہلے سکھ وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات اورسمارک کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب نہ کر کے جان بوجھ کر ان کی توہین کی گئی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے بیان جاری کیا
کانگریس نے یہ الزام اس وقت لگایا جب مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ منموہن سنگھ کی آخری رسومات ہفتہ کو صبح 11.45 بجے نئی دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منموہن سنگھ کی آخری رسومات ہفتہ کو نگم بودھ گھاٹ پرادا کی جائیں گی۔ اس دوران انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
اب ملزم کو گرفتاری کی وجہ تحریری طور پر بتانا لازمی، خلاف ورزی پر پولیس…
پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…
چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…
اکھلیش یادو کی موجودگی میں لیڈروں کے درمیان تلخ کلامی اور گالی گلوچ، دونوں اضلاع…
دہلی میں سال 2020 کے فسادات کی مبینہ سازش کے معاملے میں ملزم عمر خالد…
نابالغ لڑکے اور لڑکی سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر سیاست گرم، جے ڈی یو…