سیاست

Manmohan Singh Funeral: منموہن سنگھ اپنے آخری سفر پر… پی ایم مودی نے منموہن سنگھ کو نگم بودھ گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کی

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی جسد خاکی نگم بودھ گھاٹ پر آخری دیدار کے لئے رکھی گئی ہے، جہاں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ان کی آخری رسومات کچھ دیرمیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ سونیا گاندھی، پرینکا
گاندھی اورملکارجن کھڑگے نگم بودھ گھاٹ پرموجود ہیں۔ سب نے منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مرمو، پی ایم مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈر سابق وزیر اعظم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے نگم بودھ گھاٹ پر موجود ہیں۔ ایک ایک کرکے تمام قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تینوں افواج کے افسران نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ۔ کچھ دیر بعد سابق وزیر اعظم منموہن  سنگھ کو یہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پی ایم مودی نے منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں انہوں نے منموہن سنگھ کی رہائش گاہ جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نگم بودھ گھاٹ پہنچی

دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی بھی نگم بودھ گھاٹ پہنچی ہیں۔ کچھ دیر بعد سابق وزیر اعظم کو یہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

امریکہ بھارت تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار: صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘ایک سچا سیاستداں’ قرار دیا اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کی ‘بے مثال سطح’ کو ان کی اسٹریٹجک سمجھ اور سیاسی جرات سے منسوب کیا۔ بائیڈن نے ایک بیان میں کہا، ‘آج امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعاون کی بے مثال سطح (سابق) وزیر اعظم کی اسٹریٹجک سمجھ اور سیاسی جرات کے بغیر ممکن نہیں تھی۔’

سیکورٹی کے پیش نظر کانگریس کارکنوں کو گیٹ پر روک دیا گیا

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جسد خاکی  کو نگم بودھ گھاٹ کے اندر لے جایا گیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے کانگریس کے باقی کارکنوں کو گیٹ پر ہی روک دیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

23 minutes ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

1 hour ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

3 hours ago