کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ جب کوئی شخص اس دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے تو اس کے ساتھ تمام دشمنی ختم ہو جاتی ہے ،لیکن یہاں سیاست ہو رہی ہے، میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ اگر اٹل جی کی رسومات ادا کرنی ہوتیں اور کوئی کہتا کہ راج گھاٹ پر سمارک نہیں بنے گا، کہیں اور بنے گا تو کیسا لگتا ؟ یہ معاملہ کسی پارٹی کا نہیں ملک کی تاریخ کا ہے ،یہ بہت ہی خاص انسان تھا، حقیقت کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنا بزدلی ہے۔ دل بڑا ہونا چاہئے۔
اکھلیش یادو نے کیا کہا؟
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اس پرمعاملے پراپنا ردعمل دیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے تناظر میں عزت واحترام پرعمل کیا جانا چاہیے۔ بی جے پی کو ایک غیر مناسب مثال قائم نہیں کرنی چاہئے، ایک عظیم ماہر اقتصادیات اور سابق وزیراعظم کی آخری رسومات کے لئے راج گھاٹ کے قریب جگہ نہ دینا حکومت کی چھوٹی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔
منموہن سنگھ کے سمارک کی جگہ کو لے کر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تنازعہ
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی سمارک کو لے کر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تنازع شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ اس پر راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ حکومت کو جلد ہی سمارک کے لیے جگہ فراہم کرنی چاہیے۔
کانگریس نے منموہن سنگھ کی سمارک کی جگہ کے تعلق سے مرکز سے اٹھائے سوالات
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سمارک کی جگہ کو لے کر ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اشوک گہلوت نے سوال کیا کہ ہمیں خط لکھنے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو خود ہی سمارک کے مقام کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
لالو یادو نے منموہن سنگھ کی سمارک پر کہی یہ بات
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی سمارک کے لیے جگہ مختص کیے جانے کے معاملے پر آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے کہا، “انہیں یہ جگہ ملنی چاہیے۔ ملک کو ڈاکٹر منموہن سنگھ جیسا سیاست داں کبھی نہیں ملے گا۔ میں ان کا ایک حصہ تھا۔ وزراء کی کونسل میں ان کے بہت قریب تھا۔”
بھارت ایکسپریس
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…