علاقائی

Fire breaks out in Ranchi: رانچی میں مارکیٹنگ کمپلیکس میں لگی آگ، دم گھٹنے سے ایک کی موت، 10 لوگوں کو بچا گیا

رانچی: رانچی کے کانٹاٹولی چوک پر واقع ایک مارکیٹنگ کمپلیکس میں اتوار کے روز زبردست آگ لگ گئی۔ اس دوران دم گھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ آگ کے شعلوں اور دھویں میں پھنسے تقریباً 10 افراد کو نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے اتوار کی صبح مارکیٹنگ کمپلیکس میں بند کپڑوں کی دکان سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس وقت وہاں دوسری دکانیں بند تھیں۔ اس سے پہلے کہ آگ بجھانے کی کوششیں شروع ہوتی، پورے علاقے میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔ یہ کمپلیکس اور اس کے اوپر بنایا ہوا مکان محمد عین العالم اور ان کے خاندان کے افراد کا ہے۔

آگ سے اٹھنے والے دھوئیں میں گھر والے پھنس گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے خاندان کی خواتین اور بچوں سمیت تمام افراد کو نکال لیا گیا۔ اس دوران کمپلیکس کے مالک محمد عین العالم پھر گھر میں یہ دیکھنے کے لیے داخل ہوئے کہ کوئی وہاں پھنسا تو نہیں رہ گیا ہے لیکن دھوئیں اور گردوغبار کے درمیان وہ بے ہوش ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

بتا دیں کہ جھارکھنڈ میں گزشتہ 50 دنوں میں آگ لگنے کے چار بڑے واقعات میں 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 21 اپریل کو گرڈیہ شہر کے پنچمبا میں کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے ماں اور بیٹی کی جان چلی گئی تھی۔ 17 مارچ کو مغربی سنگھ بھوم ضلع کے جگناتھ پور تھانہ علاقے کے تحت گیتیلیپی گاؤں میں ایک گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں کی موت ہو گئی تھی۔ 10 مارچ کو گڑھوا ضلع کے تحت گودارمانا بازار میں پٹاخوں کی ایک دکان میں زبردست آگ لگنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

12 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

38 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago