قومی

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن سے پہلے مایاوتی کو بڑا جھٹکا، رکن پارلیمنٹ ملوک ناگر نے بی ایس پی سے دیا استعفیٰ

لوک سبھا الیکشن سے پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اترپردیش کے بجنور سے رکن پارلیمنٹ ملوک ناگر نے بی ایس پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ملوک ناگرنے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ میں گھرپرنہیں بیٹھ سکتا۔ میں ملک اورلوگوں کے لئے  کام کرنا چاہتا ہوں۔

ملوک ناگرنے اپنے استعفیٰ پرکہا کہ اب میں ملک اور عوام کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ میں 18 سال سے اس پارٹی میں ہوں، لیکن اب میں ملک اور عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ رہی ہے کہ ایک مدت کے بعد یا تو آپ کو پارٹی سے باہر کردیا جائے گا یا پھر پارٹی آپ کو گھر بٹھا دے گی۔

 

ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض تھے ملوک ناگر

واضح رہے کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اس بارملوک ناگرکا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ ملوک ناگرکی جگہ بی ایس پی نے وجیندرسنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ملوک ناگرناراض چل رہے تھے۔ اس کے بعد ہی انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ ملوک ناگرکا شماربی ایس پی کے قدآورلیڈران میں ہوتا تھا۔ انہیں مایاوتی کا خاص بھی مانا جاتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

&nbsp

Nisar Ahmad

Recent Posts

Who is Bisleri Owner: کون ہے بسلری کا مالک؟ 4 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی کمپنی، آج 7,000 کروڑ روپے کی ہے مالیت، جانئے کس کی ہے کتنی حصے داری

بسلری انٹرنیشنل کے مالک معروف صنعت کار رمیش چوہان ہیں۔ ان کی بیٹی جینتی چوہان…

38 seconds ago

Sanskar Bharati Opens National General Assembly: سنسکار بھارتی کی قومی جنرل اسمبلی کا افتتاح، ملک بھر سے فنکاروں کی شرکت

سنسکار بھارتی کی قومی جنرل اسمبلی میں فنکاروں اور ثقافتی شعبے سے وابستہ افراد نے…

1 hour ago