قومی

PM Modi wishes on Eid-ul-Fitr: مسلمانوں کو پی ایم مودی نے کچھ اس انداز میں دی عیدالفطر کی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الفطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیاہے، جس میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔آپ کوبتادیں کہ  کیرالہ، جموں کشمیر اور لداخ میں بدھ (10 اپریل) کو عید الفطر کا تہوار منایا گیا ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں جمعرات (11 اپریل) کو منایا جائے گا۔

 فتح پوری مسجد کے شاہی امام مولانا مفتی مکرم احمد نے بتایا کہ منگل (9 اپریل) کو عید کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید الفطر جمعرات کو ہوگی اور 30 ​​واں اور آخری روزہ بدھ کو ہوگا۔بیشتر جمعیت وجماعت اور رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے بھی یہی اعلان کیا گیا تھا ،یعنی ہندوستانی مسلمانوں کی اکثریت جمعرات یعنی کل عید منائے گی جس پر پی ایم مودی نے آج مبارکباد پیش کی ہے۔

پی ایم مودی نے عید الفطر کی مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”عیدالفطر پر نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ موقع ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبے کو مزید پھیلائے۔ سب خوش اور سلامت رہیں۔ عید مبارک۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

33 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

1 hour ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 hours ago