عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال۔
نئی دہلی: دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الزامات اور جوابی الزامات کا دور جاری ہے۔ اس دوران، دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز سی ایم آتشی کے خلاف ایف آئی آر کے درج کیے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کو نشانہ بنایا۔
اروند کیجریوال نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ان کے لیڈر کھلے عام پیسے بانٹتے ہیں، ساڑیاں، کمبل، سونے کی چین وغیرہ تقسیم کرتے ہیں، فرضی ووٹ بنواتے ہیں، پھر بھی ایک ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی۔ لیکن آتشی کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔‘‘
سابق سی ایم نے مزید کہا، ’’عام آدمی پارٹی پورے سسٹم کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اس سڑے گلے سسٹم کو عوام کے ساتھ مل کر بدلنا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں اسی سڑے گلے سسٹم کا حصہ ہیں۔‘‘
اروند کیجریوال نے اس سے قبل ایکس پر بی جے پی لیڈر امت مالویہ کے ایک پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ کیجریوال نے کہا تھا کہ میں نے راہل گاندھی کے بارے میں ایک ہی لائن کہی اور جواب بی جے پی والوں کی طرف سے آرہا ہے۔ بی جے پی کو دیکھئے کتنی تکلیف ہو رہی ہے۔ شاید دہلی کا یہ الیکشن کانگریس اور بی جے پی کے درمیان برسوں سے پردے کے پیچھے چلی آ رہی ہے جگل بندی پر سے پردہ ہٹا دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے سی ایم آتشی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سی ایم آتشی پر انتخابات کے لیے سرکاری گاڑیوں کا استعمال کرنے کا الزام ہے، اس سلسلے میں ان کے خلاف گووند پوری میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، دہلی میں میں 83,49,645 مرد، 71,73,952 خواتین اور 1,261 تیسری جنس کے ووٹر ملا کر 1.55 کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے قیمتی حق کا استعمال کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…
مظفر نگر کے طالب کو میرٹھ کی ذاکر کالونی میں قتل کیا گیا، بیوی علمہ…
ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…