لبنان میں جسٹس نواف سلام کے بطور نئے وزیر اعظم چناؤ کے ساتھ ہی تبدیلی کی راہ پر ایک قدم اور سامنے آیا ہے۔ ایسا نظر آتا ہے کہ لبنان ایک نئے کل کے سامنے کھڑا ہے جو گذشتہ دو دہائیوں سے مختلف ہو گا۔جسٹس نواف سلام نئے صدر جوزف عون کے دور میں پہلی حکومت کی تشکیل کی جانب تاریخی قدم بڑھائیں گے۔بطور وزیر اعظم نامزدگی کے بعد اب حکومت کی تشکیل کی اہم ذمے داری انجام دی جائے گی۔ اس مرحلے میں نامزد وزیر اعظم کا کردار شروع ہو گا۔ وہ مختلف پارلیمانی گروپوں کے ساتھ رابطہ کریں گے اور حکومت کی تشکیل پر مشاورت کریں گے۔ وہ ان گروپوں کی آراء اور گزارشات سنیں گے۔ یہ مرحلہ لبنانی آئین کے آرٹیکل چونسٹھ کے تحت عمل میں آئے گا۔نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگران حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے، جس دوران لبنان نے سیاسی تقسیم اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کا سامنا کیا۔گزشتہ ہفتے لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کیا تھا۔
دوسری جانب لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام کی تقرری پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی امید بڑھ رہی ہے، امید ہے نواف سلام لبنان میں عوامی حکومت بنانےمیں کامیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ لبنانی آئین کے آرٹیکل چونسٹھ کے مطابق حکومتی تشکیل میں کامیاب ہونے کے بعد حکومت اپنی کابینہ کا بیان پارلیمنٹ میں پیش کرے گی تا کہ تشکیل کا فرمان جاری ہونے کی تاریخ کے بعد 30 روز کی مہلت کے اندر پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیے بغیر نئی حکومت اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتی۔
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر نے عبادت گاہوں کے ایکٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا…
جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے…
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس…
سوڈانی فوج اور 'آر ایس ایف' کے اہلکار دونوں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ…
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے…
مہا کمبھ 2025 پیر (13 جنوری 2025) کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں شروع…