دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلن مسک جلد ہی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ ایلن مسک سے کچھ دن پہلے بل گیٹس نے بھی پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی اوران کا انٹرویوکیا تھا۔ اب امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک نے اپنے دورہ ہندوستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے پُرجوش ہیں۔
X.com ہینڈل پراس بارے میں معلومات دیتے ہوئے، ایلن مسک نے پوسٹ کیا، “میں وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ملاقات کا منتظر ہوں!” گزشتہ سال جون میں بھی ایلن مسک نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایلن مسک ہندوستان کے اپنے پہلے دورے پرملک میں ٹیسلا کے پہلے پلانٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلن مسک 22 اپریل کو قومی دارالحکومت میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ پہلی بارٹیسلا کی ہندوستان میں آمد کا اعلان کرنے کے علاوہ، ایلن مسک سے ملک کے لئے آٹوموبائل سے متعلق منصوبوں کو بھی ظاہرکرنے کی توقع ہے۔ تاہم ایلن مسک کے دورہ ہندوستان کے حتمی ایجنڈے کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ٹیسلا کے ایگزیکٹیو ہندوستان میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ممکنہ مقامات کی تلاش کررہے ہیں، جس کے لئے تقریباً 2 بلین امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے میں ٹیسلا کی دلچسپی ان دنوں بہت بڑھ گئی ہے۔
مہاراشٹراورگجرات کی ریاستی حکومتوں نے ٹیسلا کوپیشکش کی
ذرائع کے مطابق، مہاراشٹراورگجرات کی دونوں ریاستی حکومتوں نے مبینہ طورپراس مقصد کے لئے ٹیسلا کو پرکشش زمین کی پیشکش کی ہے، جو ہندوستان کے برقی نقل وحرکت کے منظرنامہ میں اہم پیش رفت کا اشارہ ہے۔ مجوزہ مینوفیکچرنگ پلانٹ، جس کا تخمینہ 2 بلین امریکی ڈالر سے 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، کا مقصد ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیوں کی ملکی اوربین الاقوامی مطالبےکو پورا کرنا ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کی نئی ای وی پالیسی کے مطابق ہے، جس کا مقصد پائیدارنقل وحمل کو فروغ دینا اورکاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔
ٹیسلا کے پہلے پلانٹ کا ہوسکتا ہے اعلان
ذرائع کے مطابق ایلن مسک ہندوستان کے اپنے پہلے دورے پرملک میں ٹیسلا کے پہلے پلانٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلن مسک 22 اپریل کو قومی دارالحکومت میں وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔ پہلی بارٹیسلا کی ہندوستان میں آمد کا اعلان کرنے کے علاوہ، ایلن مسک سے ملک کے لیے آٹوموبائل سے متعلق منصوبوں کو بھی ظاہر کرنے کی توقع ہے۔ تاہم ایلن مسک کے دورہ ہندوستان کے حتمی ایجنڈے کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ٹیسلا کے ایگزیکٹیوہندوستان میں ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لیے ممکنہ مقامات کی تلاش کر رہے ہیں، جس کے لیے تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانے میں ٹیسلا کی دلچسپی ان دنوں کافی بڑھ گئی ہے۔
مہاراشٹر اور گجرات کی ریاستی حکومتوں نے ٹیسلا کوکی یہ پیشکش
ذرائع کے مطابق، مہاراشٹراورگجرات کی دونوں ریاستی حکومتوں نے مبینہ طورپراس مقصد کے لئے ٹیسلا کوپُرکشش زمین کی پیشکش کی ہے، جو ہندوستان کے برقی نقل وحرکت کے منظر نامے میں اہم پیش رفت کا اشارہ ہے۔ مجوزہ مینوفیکچرنگ پلانٹ، جس کا تخمینہ 2 بلین امریکی ڈالرسے 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہے، کا مقصد ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیوں کی ملکی اور بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کی نئی ای وی پالیسی کے مطابق ہے، جس کا مقصد پائیدار نقل و حمل کو فروغ دینا اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…