قومی

Eid-ul-Fitr 2024: عید مبارک 2024! ملک بھر میں ادا کی گئی عید الفطر کی نماز، حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

نئی دہلی: ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد آج بروزجمعرات کوملک بھرمیں عید الفطرکی نمازادا کی گئی۔ تمام عیدگاہوں اورمساجد پرسیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے ماہ شوال  کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی تھی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ میں 9 اپریل کو ہی شوال کا چاند نظرآگیا تھا اورکل بدھ کے روز وہاں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

عیدالفطر 2024 کے موقع پر آج 11 اپریل کو فرزندان توحید نے ہرشہراورقصبہ کے عیدگاہوں اورمساجد میں دوگانہ ادا کیا۔ فرزندان توحید ہرسال عید الفطراورعیدالاضحیٰ کے موقع پردوگانہ ادا کرتے ہیں اوراللہ کے حضور خصوصی دعائیں مانگتے ہیں۔ دراصل، پورے ماہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد عیدالفطرکے دن خوشی منائی جاتی ہے۔ اس دن شیرینی، سوئیوں کے علاوہ بریانی، کباب، جیسے خاص پکوان گھروں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ خاندان کے بچے بڑوں سے عیدی وصول کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

13 minutes ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

1 hour ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

3 hours ago