قومی

School Bus Overturns: ہریانہ میں سڑک حادثہ، اسکول بس الٹنے سے 6 بچے ہلاک، ایک درجن سے زائد طلبا زخمی

ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جمعرات (11 اپریل) کو ایک اسکول بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ جس میں  اسکول کے 6 بچوں کی موت ہوگئی  جبکہ ایک درجن سے زائد طلباء شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

بس الٹنے سے 6 بچے ہلاک۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہندر گڑھ کے کنینا قصبے میں ایک پرائیویٹ اسکول کی بس طلباء کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ اچانک بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ جس کی وجہ سے بس الٹ گئی۔ جیسے ہی بس الٹی تو بچوں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے میں چھ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد بچے زخمی ہو گئے۔

 چھٹی کے دن کھلا تھا اسکول ۔

بتایا جا رہا ہے کہ جی ایل پبلک اسکول عید کی سرکاری چھٹی کے بعد بھی کھلا تھا۔ اسکول بس بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی کہ گاؤں کے قریب الٹ گئی۔ بس میں تقریباً 40 بچے سوار تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

3 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

4 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

5 hours ago