قومی

Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس سے الگ ہوئی پی ڈی پی؟ ٹوئٹ کرکے بتایا اکیلے الیکشن لڑنے کی خبروں کا سچ

Lok Sabha Election 2024: جموں وکشمیر میں انڈین ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا) سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے الگ ہونے کی خبروں کے درمیان پارٹی نے وضاحت دی ہے۔ خبر تھی کہ پی ڈی پی نے بھی انڈیا الائنس کو جھٹکا دیتے ہوئے اپنی راہیں الگ کرلی ہیں۔

حالانکہ پی ڈی پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعہ الائنس سے الگ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ جموں وکشمیر پی ڈی پی نے کہا ہے کہ ہم متحد ہوکرالیکشن کے تئیں اپنے عزم اورارادے پرقائم ہیں۔ اس غلط اور من گھڑت خبروں اوراطلاعات سے گمراہ نہ ہوں۔

پی ڈی پی کے الگ ہونے کی آئی تھی خبر

اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیارہے۔ جلد ہی پارٹی اپنے امیدواروں کے نام طے کرلے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی نے ہفتہ کے روزسری نگرمیں ہوئی ایک میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا تھا۔ ہندوستان ٹائمس کے مطابق، پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ میٹنگ میں پارٹی کے سینئرنائب صدرعبدالرحمٰن ویری، جنرل سکریٹری ڈاکٹرمحبوب بیگ، غلام نبی لون ہنجورا، ایڈیشنل جنرل سکریٹری عائشہ نقاش، سابق وزیرنعیم اختر، ظہوراحمد میر، انتخابی حلقوں کے انچارج اورعلاقائی انچارج موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو ایک اور جھٹکا، جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی نے اکیلے لڑنے کا کیا اعلان

نیشنل کانفرنس نے کیا تھا اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان

اس سے پہلے نیشنل کانفرنس نے بھی جموں وکشمیرمیں اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انڈیا الائنس کو جھٹکا دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر میں اکیلے لڑے گی۔ حالانکہ انڈیا الائنس سے نیشنل کانفرنس کے الگ ہونے پررکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا تھا کہ ہرپارٹی کی اپنی حد ہوتی ہے۔ نیشنل کانفرنس اورپی ڈی پی انڈیا الائنس کا حصہ رہے ہیں اورآگے بھی بنے رہیں گے۔ نیشنل کانفرنس کے علاوہ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی اورمغربی بنگال ترنمول کانگریس پہلے اپنے دم پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago