قومی

PM to visit Jammu on 20th February: جموں کے دورہ پر جائیں گے وزیراعظم مودی، 20 فروری کو ہوگا کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح

وزیراعظم نریندرمودی 20 فروری کو جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ کئی منصوبوں (پروجیکٹ) کا سنگ بنیاد رکھیں گے اورافتتاح کریں گے۔ ان تمام پروجیکٹوں کی کل لاگت 30,500 کروڑ روپئے ہے۔ جموں وکشمیر کے مرکزکے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد وزیراعظم مودی کی یہ دوسری بڑی ریلی ہوگی۔ وزیراعظم کا یہ دورہ قوم کے لئے وقف ہوگا۔ اس دوران پی ایم مودی جموں میں بنے ایمس کا افتتاح بھی کرنے والے ہیں، اس اسپتال کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا۔

ایمس کے افتتاح سے کشمیرکے ساتھ ساتھ لیہہ، لداخ، پنجاب اورہماچل پردیش کے لوگوں کوعلاج کے لئے ادھر-ادھر بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم مودی 48.1 کلومیٹرطویل بانہال-سنگلدان ریلوے سیکشن کا بھی افتتاح کرنے والے ہیں۔ یہ ریل سیکشن 272 کلومیٹر طویل ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل سیکشن کا ایک اہم حصہ ہے، جوکشمیرکو ملک کے باقی حصوں سے ملاتا ہے۔ رامبن ضلع کے آس پاس کے دیہاتوں کے لوگوں میں اس ریلوے سیکشن کو لے کرکافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ اس سے علاقے کے لوگوں کو ہرموسم میں کم قیمت پرٹرانسپورٹ کی قابل اعتماد سہولت میسرآئے گی۔

13,375 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا

ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کئی تعلیمی اداروں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگرمقامات پر بنائے گئے اداروں کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس میں وزیراعظم تقریباً 13,375 کروڑ روپئے کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ جموں سے ہی ملک میں تین نئے آئی آئی ایم یعنی آئی آئی ایم جموں، آئی آئی ایم بودھ گیا اور آئی آئی ایم وشاکھا پٹنم کا افتتاح کریں گے۔ وہ کیندریہ ودیالیہ کے لیے 20 نئی عمارتوں اور ملک بھر میں نوودیا ودیالیہ کی 13 نئی عمارتوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ ان کے علاوہ دیگر اداروں کا بھی افتتاح کیا جائے گا، اسے ملک بھرکے طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

نئی ٹرمنل عمارت کا رکھیں گے سنگ بنیاد
دریں اثناء، وزیراعظم جموں ہوائی اڈے پرایک نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھنے والے ہیں۔ یہ نیا ٹرمنل 40 ہزارمربع میٹرپرپھیلا ہوا ہے، جس میں تقریباً 2000 مسافروں کو سروس فراہم کی جا سکے گی اوراس کے ساتھ ساتھ اس ٹرمنل میں جدید سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ پروگرام کے دوران، وہ جموں اورکٹرا کے درمیان تعمیرہونے والے دہلی-امرتسر- کٹرا ایکسپریس وے کے دوپیکجوں کے ساتھ دیگراہم سڑکوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ جموں میں مشترکہ صارف سہولت پٹرولیم ڈپوتیارکرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جس کی لاگت تقریباً 677 کروڑ روپئے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Petrol-Diesel Price Update: پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت جاری، کئی شہر ہوئے متاثر

اگر آپ اپنے شہر میں پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں جاننا چاہتے ہیں…

30 minutes ago

Weather Update: دہلی کے کئی علاقوں میں ہوئی بارش، مزید بارش کا امکان، ویسٹرن ڈسٹربنس کے وجہ سے29 جنوری تک بڑھے گی سردی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔…

39 minutes ago

Anant Singh News: کیا اننت سنگھ نے خود پر چلوائی گولی، ڈی سی پی راکیش کمار کے بیان سے مچا ہڑکمپ

اننت سنگھ جو پانچ ماہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے، انہیں 14 اگست 2024…

2 hours ago

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

12 hours ago