پولیس کا کھڑگ کے پور ہوٹل میں چھاپہ، بی جے پی لیڈر سے 35 لاکھ روپے کیش برآمد
مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع میں پولیس نے ایک سیاستدان سے لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔ دیر رات ضلع پولیس نے کھڑگ پور کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا، جہاں اگنی مترا پال کے قریبی بی جے پی لیڈر سے 35 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ بی جے پی لیڈر کا نام سمت منڈل ہے۔ ان کے پاس سے برآمد لاکھوں روپے کی نقدی کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی کے دوران سمت منڈل کھڑگ پور میں تھے۔ کھڑگ پور ایک صنعتی شہر ہے ۔جو ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مغربی مدنی پور میں واقع ہے۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



