قومی

Jaishankar on deportation of Indian migrants: امریکہ سے ہندوستانیوں کو فوجی جہاز میں واپس بھیجنے کا یہ طریقہ نیا نہیں ہے،راجیہ سبھا میں وزیرخارجہ نے اپوزیشن کو دیا جواب

آج  راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے امریکہ سے بھیجے گئے ہندوستانیوں پر جاری ہنگامے پر بیان دیا۔انہوں نے   کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب این آر آئی کو امریکہ سے واپس بھیجا گیا ہو۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ 15 سال کے اعدادوشمار کا بھی حوالہ دیا۔ اس سے قبل آج اپوزیشن پارٹیوں نے امریکہ سے ہندوستانی تارکین وطن کی واپسی اور پریاگ راج مہا کمبھ حادثہ سمیت کئی مسائل پر ہنگامہ کیا تھا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے ان معاملات پر حکومت سے جواب طلب کیا جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ اس پر چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر امریکہ سے واپس آنے والے ہندوستانی شہریوں کے معاملے پر دوپہر 2 بجے ایوان میں بیان دیں گے۔

ایس جئے شنکر نے مزید کہا کہ ارکان پارلیمنٹ جان لیں کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے بھی ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ سال 2009 میں 747 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیاتھا۔ اسی طرح سینکڑوں لوگوں کو سال بہ سال واپس بھیجا گیا۔ ہر ملک میں قومیت کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ فوجی جہاز بھیجنے کا اصول 2012 سے نافذ ہے۔ اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن پھنسے ہوئے تھے، انہیں واپس لانا پڑا۔ جے شنکر نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ملک بدر ہونے والوں کے ساتھ کسی قسم کے ناروا سلوک  نہ کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری توجہ غیر قانونی تارکین کے خلاف سخت کارروائی پر مرکوز ہونی چاہیے۔

بدھ کو امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 104 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایک امریکی فوجی طیارہ پہنچا۔ ان مہاجرین میں سے 30 کا تعلق پنجاب سے، 33 کا ہریانہ اور گجرات سے، تین کا تعلق مہاراشٹر اور اتر پردیش سے ہے جبکہ دو کا تعلق چندی گڑھ سے ہے۔ ان میں 19 خواتین اور 13 نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔ امریکہ سے بے دخلی کی یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

نوئیڈا پولیس نے بم کا ای-میل بھیج رہے نابالغ کو پکڑا، سرپرستوں سے کہا- افواہوں پر دھیان نہ دیں

نوئیڈا تھانہ سیکٹر-126 علاقہ کے تحت واقع اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز…

14 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی الیکشن کے نتائج سے پہلے سنجے سنگھ کا حیران کن بیان،’اراکین اسمبلی کو 15-15کروڑ روپئے لے کر بی جے پی میں…’

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے الیکشن نتائج سے پہلے…

43 minutes ago

War on Gaza: کیا فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی چل رہی ہے سازش؟ سمجھئے اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان کا مطلب

رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو…

1 hour ago