قومی

War on Gaza: کیا فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی چل رہی ہے سازش؟ سمجھئے اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان کا مطلب

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے فوج کو  ایک منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی  ہے، جس سے غزہ پٹی چھوڑنےکے خواہشمند فلسطینیوں کو علاقہ  سےباہر نکلنے میں مدد کی جاسکے۔  ان کا یہ بیان صدر ٹرمپ کےاس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے، اس کے باشندوں کو دوبارہ آباد کرنےاور اس خطے کو ترقی دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

کاٹز نے ایکس پر کہا، ’’منصوبے میں لینڈ کراسنگ کے ذریعے باہر نکلنے کے اختیارات کے ساتھ ساتھ سمندری اور ہوائی راستے سے نکلنے کے لئے خصوصی انتظامات بھی شامل ہوں گے۔‘‘

اسرائیلی وزیر نے کہا، ’’اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور دیگر ممالک، جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر جھوٹا الزام لگایا، قانونی طور پر ہ غزہ کے باشندوں کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت  دینے  کے پابند ہیں۔ اگر وہ انکار کرتے ہیں تو ان کی منافقت بے نقاب ہو جائے گی۔ اس دوران، کینیڈا جیسے ممالک، جن کے پاس ایک منظم امیگریشن پروگرام ہے، پہلے بھی فلسطینیوں کواپنے خطے  میں جگہ دینے کے لیے  اپنی رضامندی کا اظہار کر چکے ہیں۔

کاٹز نے لکھا، ’’غزہ کے لوگوں کو نقل و حرکت اور ہجرت کی آزادی کا حق ہونا چاہیے، جیسا کہ دنیا میں ہر جگہ رائج ہے۔ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جرات مندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتا ہوں، جو غزہ میں رہنے والے ان لوگوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا کر سکتا ہے جو چھوڑنا چاہتے ہیں۔‘‘

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی حمایت کی جس میں غزہ پٹی کے تعمیر نوکے لیے وہاں سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کی تجویز شامل ہے۔ انہوں نے اس اسکیم کو ’غیر معمولی‘ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’یہ پہلا اچھا خیال ہے جو میں نے سنا ہے۔ یہ ایک قابل ذکر خیال ہے۔ میرے خیال میں اسے آگے بڑھایا جانا چاہیے اور اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے – کیونکہ یہ سب کے لیے ایک مختلف مستقبل بنائے گا۔‘‘

بتا دیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ زدہ غزہ پٹی پر قبضہ کرے گا اور فلسطینیوں کوکسی دوسری جگہ بسائے جانےکے بعد اسے معاشی طور پر ترقی دے گا۔ انہوں نے منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بغیر کوئی خاص جانکاری  دیے اپنے حیران کن منصوبے کا انکشاف کیا۔ حالانکہ، جب اس بیان پر ہنگامہ ہواتو وائٹ ہاؤس نے بعد میں اس کی وضاحت پیش کی۔ سینئر عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن کا مقصد صرف فلسطینیوں کو ’’عارضی طور پر‘‘ ہٹانا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Exit Poll Result 2025: دہلی میں مسلمانوں کی یکطرفہ ووٹنگ، اویسی کی پارٹی نے اوکھلا-مصطفیٰ آباد میں بگاڑا عام آدمی پارٹی کا کھیل

دہلی میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ کئی مسلم اکثریتی سیٹوں پررائے دہندگان…

53 minutes ago

Entertainment News: ’’ختم ہو رہی ہے زبان کی رکاوٹ…‘‘، دنیا بھر میں ہندوستانی سنیما کے بڑھتے غلبے پر بولے ناگا چیتنیا

فلم’تنڈیل‘ کی ہدایت کاری چندو مونڈیتی نے کی ہے اور یہ ایک سچی کہانی پر…

1 hour ago

نوئیڈا پولیس نے بم کا ای-میل بھیج رہے نابالغ کو پکڑا، سرپرستوں سے کہا- افواہوں پر دھیان نہ دیں

نوئیڈا تھانہ سیکٹر-126 علاقہ کے تحت واقع اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز…

2 hours ago