قومی

Amit Shah to Launch Sahara Refund Portal: سہارا انڈیا میں سرمایہ کاروں کے پھنسے پیسے ملنے کا امکان، وزیر داخلہ امت شاہ کل لانچ کریں گے پورٹل

Sahara Refund Portal: پورے ملک کے لاکھوں لوگوں کے پیسے سہارا انڈیا میں پھنسے ہوئے ہیں اور میچیورٹی پورا ہونے کے بعد بھی ان کے پیسے ابھی تک واپس نہیں ملے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے راحت والی خبر ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ اورکوآپریٹیوامت شاہ منگل کے روز صبح 11 بجے اٹل اورجا بھون میں سہارا ریفنڈ پورٹل کا آغازکریں گے۔ اس پورٹل کی مدد سے ان تمام لوگوں کے پیسے واپس مل سکیں گے، جن کی میچورٹی مکمل ہوگئی ہے۔

سہارا انڈیا بینک میں گراہکوں کے جمع پیسوں کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے طے کیا ہے کہ سبھی سرمایہ کاروں کو ادائیگی سی آر سی کے ذریعہ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سہارا-سیبی فنڈ میں 24,000  کروڑ روپئےجمع ہیں اور یہ فنڈ سال 2012 میں بنا تھا۔

منگل کے روز لانچ ہونے والے پورٹل سے ان لوگوں کو پیسے واپس ملنے کی امید پیدا ہوئی، جو سالوں سے انتظار میں ہیں کہ کب ان کے پیسے واپس ملیں گے۔ یوپی، بہار، جھارکھںڈ اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں سہارا انڈیا کے سب سے زیادہ سرمایہ کار ہیں۔ ان میں سے کئی لوگوں نے اپنی رقم سہارا انڈیا میں لگا دی، لیکن میچیورٹی پوری ہونے کے بعد بھی ابھی تک ان کو پیسے واپس ملنے کا انتظار ہی ہے۔

سہارا انڈیا میں پھنسے پیسوں سے متعلق سرمایہ کاروں نے حکومت سے مداخلت کرنے کی گہار لگائی تھی۔ وہیں اب سہارا ریفنڈ پورٹل کے لانچ ہونے سے ان سرمایہ کاروں کے پیسے ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ سہارا ریفنڈ پورٹل پر اس کی پوری جانکاری دستیاب ہوگی کہ سرمایہ کاروں کے پیسے ان کو کیسے ملیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2009 میں سہارا انڈیا کی دو کمپنیوں سہارا ہاؤسنگ کارپوریشن لمیٹیڈ اور سہارا انڈیا ریئل اسٹیٹ کارپوریشن نے اپنا آئی پی او لانے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم اسی درمیان سہارا میں بدعنوانی کی بات سامنے آنے لگی۔ اس کے بعد سیبی نے پورے معاملے کی جانچ کی اور اس میں بے ضابطگی پائی گئی۔ سیبی نے سہارا سے سرمایہ کاروں کا پیسہ لوٹانے کو کہا، لیکن کسی نہ کسی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا اور آج تک سرمایہ کار اپنے پیسوں کو واپس لانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

26 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago