بھارت ایکسپریس۔
ونائک گوڈسے، سی ای او، ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا
کرپٹو کرنسی سے چلنے والی معیشت اپنی نوعیت کے اعتبار سے عالمی ہے، اور ضروری نہیں کہ لین دین کے جغرافیہ میں اسے اچھی طرح سے کنٹرول کیا جاسکے۔ اگرچہ کرنسی کی فہرست سازی اور تجارتی تبادلے ، شفافیت، معتبریت کو بہتر بنانے اور اس کے مجرمانہ استعمال سے بچنے کے لیے اپنے کنٹرول کو سخت کر رہے ہیں، لیکن لین دین کی زنجیر اور تہوں میں کرپٹو ٹوکن کے غلط استعمال کے لیے اب بھی کافی گنجائش موجود ہے۔ کچھ ٹوکن زیادہ رازداری اور گمنامی والے ہوتے ہیں ۔ وہ فطری طور پر مجرموں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 فیصد سنگین مجرمانہ حملے اب کرپٹو کرنسی فنڈنگ سے منسلک ہیں۔ عام انٹرنیٹ صارفین سے حساس مواصلات کو چھپانے کے لیے ایک خفیہ نیٹ ورک بنانے کی کوشش کے طور پر جو شروع ہوا تھا وہ اب ایک مکمل ڈارک نیٹ ورک میں پھیل گیا ہے۔ یہ پوشیدہ اطراف کو بنیادی ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے، جو معیاری براؤزرز کے ذریعے قابل رسائی نہیں ہیں اور سرچ انجنوں کے ذریعے انڈیکس نہیں کیے جاتے ہیں۔ یہ فورمز، چیٹ رومز، فائلوں اور پکچر ہوسٹ کے ذریعے مواصلات کو فروغ دیتا ہے۔ اس نے تجارتی سہولیات بھی تیار کیں ہیں جو غیر قانونی پیشکش کے لیے بازاروں کی ترقی کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ کریپٹو کرنسی اور ڈارک نیٹ ریلمز کا امتجاز اس تمثیل کو ایک نئی سطح پر لے جاتا ہے۔ بڑے پیمانے پر کرپٹو کرنسی کی چوری یا کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے والے دیگر آپریشنز کی تیاری میں، سائبر کرمنلس تیزی سے ڈارک ویب کا رخ کر رہے ہیں۔ اس تمثیل (پیرادائنگ) میں، مجرمانہ تفتیش ایک مشکل کام بن جاتا ہے۔
ڈارک نیٹ کے دائرے میں، ویب ہوسٹنگ فراہم کرنے والوں سے رابطہ کرنے، علاقائی اور قومی حکام کے ذریعے کام کرنے، خدمت کرنے اور عدالتی احکامات کی تعمیل کرنے، اور ہٹانے کے احکامات شروع کرنے کا معیاری طریقہ کار کام نہیں کرے گا۔ یو این او ڈی سی کی ڈارک نیٹ تھریٹ اسسمنٹ رپورٹ 2020، غیر قانونی ڈارک نیٹ مارکیٹ پر سائبر اسپیس اور کریپٹو کرنسیوں کا استعمال قانون کے نفاذ کے لیے اہم چیلنجز کا باعث ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹور نیٹ ورک میں مارکیٹ پلیسز کی تعداد 2011 میں ایک سے بڑھ کر 2019 میں 118 ہو گئی ہے۔ مصنوعات کی تعداد اور تنوع میں اضافہ بھی نمایاں تھا۔ مثال کے طور پر والہلہ، جو کہ ایک ڈارک ویب مارکیٹ ہے پلیس ہے، اس کی تعداد 2015 میں 5,000 سے بڑھ کر 2018 میں 13,000 تک پہنچ گئی۔ اس میں منشیات (بشمول کوکین، ہیروئن، اور درد کم کرنے والی ادویات)، آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود، ہیکنگ ٹولز اور خدمات، اور متعدد دیگر اشیاء فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ کچھ آن لائن مارکیٹس کریڈٹ کارڈ کی معلومات اور جعلی دستاویزات بھی فروخت کرتی ہیں۔ ترجیحی ادائیگی کا متبادل کرپٹو کرنسی ہے۔ اگرچہ بٹ کوائن غالب کرنسی ہے، ٹوکن جو زیادہ رازداری اور گمنامی فراہم کرتے ہیں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ کووڈ پھیلنے کے بعد، ٹی او آر کا استعمال کرنے والوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ٹاپ ڈارک نیٹس اکثر ڈیٹا کو حصوں میں بانٹنے، اسے خفیہ کرنے، اور اسے پیئر نوڈس کے ارد گرد تقسیم کرنے کے لیے غیر مرکوز طریقہ کار کا استعمال کرتے ہیں۔ صرف مطلوبہ صارف کو اس کے ساتھ اشتراک کردہ خفیہ کلیدوں (سکریٹ کیز) کے ذریعے اس تک رسائی حاصل ہے۔ ان میں سے ایک، یکطرفہ سرنگوں (ٹنلز) پر انحصار کرتا ہے، جو یا تو کسی منزل تک ٹریفک بھیجنے کے لیے آؤٹ باؤنڈ ہو سکتی ہے یا ٹریفک کو قبول کرنے کے لیے ان باؤنڈ ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف، ٹی او آر براؤزر، ویب سائٹس کو براؤز کرتے وقت صارفین کو گمنام رکھنے کے لیے ٹی او آر سرکٹس کے نام سے معروف نیٹ ورکس پر چلتا ہے۔ یہ یوزر ٹریفک کو تقسیم شدہ نیٹ ورک ریلز کے ذریعے روٹ کرتا ہے جس کا انتظام رضاکاروں کے ذریعے یا جاتا ہے، جسے ٹور نیٹ ورک بھی کہتے ہیں۔ ڈسک فارینسک، میموری فارینسک اور نیٹ ورک فارینسک کو جب ڈارک ویب مانیٹرنگ کے ساتھ جوڑا بنایا جاتا ہے تو یہ نوادرات کو نکالنے، ایمبیڈڈ اینٹی فارینسک عناصر کا پتہ لگانے، ٹور اؤزر کے راستے کو پکڑنے، ٹریفک کو روکنے، فائل سسٹم کی نقشہ سازی اور ٹائم لائن تجزیہ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کمر بستہ ہیں۔ کرپٹو ٹوکنز پر مشتمل مجرمانہ تفتیش اور اس سے وابستہ کارروائیاں بتدریج بہتر ہو رہی ہیں۔ سرحدوں کے اندر اور اس کے پار پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ تعاون کی سطح زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ کرپٹو کرنسی مارکیٹ پلیئرز، خاص طور پر کرپٹو ایکسچینجز، نے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے پیچ کو سخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذمہ دار پلیئرز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سرگرم عمل دکھائی دیتے ہیں۔ بلاک چین تجزیہ اور کرپٹو تحقیقات کے طریقے ابھر رہے ہیں۔ مخصوص ٹولز، صلاحیتیں، اور خدمات اب اس کوشش میں مدد کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
دنیا بھر میں متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں نے کچھ کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ وہ کچھ معاملات میں انفرادی عاملین (انڈویڈوئل ایکٹرز) یا بازاروں کی شناخت کرنے کے قابل تھے۔ قابل عمل ذہانت پیدا کرنے کی خاطر تعاون اور مربوط سرگرمیوں کی بروقت تکمیل کے لیے اعلیٰ سطح کے تعاون کی ضرورت ہے۔ جغرافیائی حدود رکاوٹیں پیدا کرتی ہیں، دائرہ اختیار کے خدشات راستے میں رکاوٹوں کا باعث بنتے ہیں، انٹیلی جنس کے تبادلے کے لیے قابل بنانے والے قواعد کی کمی تفتیش کو پٹڑی سے اتار سکتی ہے اور قانونی آلات (لیگل انسٹرومینٹس) کی کمی مجرمانہ بنیادی ڈھانچہ کو قدغن لگانا مشکل بنا سکتی ہے۔
مستقل، مقداری، اور کوالٹیٹیو ڈیٹا کی کمی اب بھی ایک چیلنج ہے، قانون نافذ کرنے والے خطرے کی شناخت، ترجیح اور وسائل کو متحرک کرنا محدود ہے۔ تاہم، اوپن سورس انٹیلی جنس [او ایس آئی این ٹی] کے طریقوں کے ساتھ، معلومات کا اشتراک، ڈیٹا اینالیٹکس، خصوصی ٹولز کا ظہور، اور خصوصی مہارتوں کی تعیناتی ،اکثر کرپٹو اور ڈارک ویب پر مشتمل جرائم کی تحقیقات کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے، حکمت عملی سیکھنا چاہیے، ٹولز اور طریقوں کا استعمال کرنا چاہیے، اور نجی شعبے میں دستیاب مہارتوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ انہیں نقطوں کو جوڑنے، ڈارک نیٹ پر سرگرمیوں کو ظاہر کرنے، اور نیٹ ورک کے خلاف مہم میں فعال طور پر مشغول ہونے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ کامیابی کی کلید یہ ہوگی کہ ڈارک نیٹ نیٹ ورکس، خدمات، کریپٹو کرنسی کی تحقیقات اور معلومات اکٹھا کرنے، خصوصی سیاسی، پالیسی جاتی اور آپریشنل طریقۂ کار کے اختصاص حاصل کیا جائے جیسا کہ یو این او ڈی سی کے صلاح دی ہے۔
این سی آر میں 13 اور 14 جولائی کو طے شدہ این ایف ٹی، اے آئیاور میٹاورس کے دور میں، جرائم اور سلامتی سے متعلق جی 20 کانفرنس میں بڑے پیمانے پر اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کس طرح ایک معاشرے کے طور پر ہم کرپٹو کرنسی اور ڈارک نیٹ کے دور میں امن و امان کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت حاصل کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…