بھارت ایکسپریس۔
Shaheen Shah Afridi Test Record: سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار گیند بازی کی اور تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اس دوران اپنے ٹسٹ کیریئر کا 100 وکٹ بھی مکمل کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایسا کرکے ایک خاص ریکارڈ بنا دیا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی طرف سے ٹ سٹ میں 100 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے 19ویں گیند باز بنے ہیں۔
وہیں شاہین شاہ آفریدی نے 100 ٹسٹ وکٹ مکمل کرلیا ہے بلکہ انہوں نے ایک ساتھ کئی عظیم پاکستانی گیند بازوں کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ شاہین شاہ ٹسٹ میں پاکستان کی طرف سے اننگوں کے لحاظ سے سب سے تیز 100 وکٹ حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی گیند باز بن گئے ہیں۔
ایسا کرکے شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم، عمران خان، شعیب اختر اورعمرگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 43 اننگوں میں 100 وکٹ مکمل کرلئے ہیں۔ وہیں عمران خان کو 100 ٹسٹ وکٹ حاصل کرنے کے لئے 46 اننگوں میں گیند بازی کرنی پڑی تھی۔ اس کے بعد شعیب اختر نے اپنے ٹسٹ کیریئر میں 100 وکٹ 50 اننگوں میں گیند بازی کرنے کے بعد حاصل ہوئے تھے۔
وہیں وسیم اکرم نے اپنے ٹسٹ کیریئر میں اپنے 100 وکٹ 50 اننگوں یں گیند بازی کرنے کے بعد مکمل ہوئے تھے۔ عمرگل کو 100 ٹسٹ وکٹ 51 اننگوں میں گیند بازی کرنے کے بعد حاصل ہوئے تھے۔ وہیں پاکستان کے لئے اننگوں کے لحاظ سے سب سے تیز 100 وکٹ لینے کا ریکارڈ وقار یونس کے نام ہے۔ وقار یونس نے اپنے کیریئر میں 100 ٹسٹ وکٹ صرف 35 اننگوں میں حاصل کرلئے تھے۔
ٹسٹ میچوں کی بات کریں تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ میں 6 وکٹ پر 242 رن بنالئے ہیں۔ اینجیلو میتھیوز نے 64 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کریز پراس وقت دھننجے ڈی سلو (94) رن بناکرناٹ آؤٹ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…