بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا باضابطہ طور پر آغاز ہوچکا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کی کوشش میں منعقد ہونے والی اس دوسری میٹنگ میں ایک طرف جہاں کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی جانب سے لیڈران کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے وہیں دوسری جانب پہلی میٹنگ کے مقابلے میں لیڈران کی تعداد اس بار زیادہ نظرآرہی ہے۔
اپوزیشن کی اس میٹنگ کے پہلے دن کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے ، راہل گاندھی کے علاوہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی،دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال،پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان، تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہمنت سورین، بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، لالو پرساد یادو، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، آر ایل ڈی چیف جینت چودھری، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے وغیرہ شامل ہیں ۔ جبکہ مزید لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔
دو دنوں تک چلنے والی اس میٹنگ میں شرد پوار کی شرکت کو لیکر طرح طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں البتہ مصدقہ اطلاع یہ مل رہی ہے کہ شرد پوار اپوزیشن کی اس میٹنگ میں آج کے بجائے کل یعنی 18 جولائی کو جو اس میٹنگ کا اہم دن ہے اس میں شامل ہوں گے۔ آج سے شروع ہونے والی اس دو روزہ میٹنگ کا بنیادی مقصد 2024 کے عام انتخابات کیلئے مضبوط اور متحد اپوزیشن تیار کرنا ہے تاکہ ایک ساتھ انتخاب میں این ڈی اے کو مات دینے کی کوشش کی جائے۔ اپوزیشن کی اس میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ اور نئے اتحاد کے نام پر بھی غور کیا جائے گا اور یہ طے کیا جائے گا کہ 2024 میں کونسی پارٹی کہاں سے کتنے سیٹوں پر میدان میں اتریں گی۔
بھارت ایکسپریس۔
عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…
ڈمپل یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ اتر پردیش کے…
انکیتا بھنڈاری 19 سالہ لڑکی تھی، جو اتراکھنڈ میں رشی کیش کے قریب ایک ہوٹل…
ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…
اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…