قومی

ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی آخری رسوم سے متعلق سیاسی گھمسان، حکومت کے فیصلے سے کانگریس سخت ناراض

نئی دہلی: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسوم نگم بودھ گھاٹ پرکرانے کے حکومت کے فیصلے پر کانگریس نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔  کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کو فون کرکے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے لئے مجسمہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ملیکا ارجن کھڑگے کے فون کے جواب میں حکومت کی طرف سے جگہ دیئے جانے پرغورکرنے کے لئے دوچاردنوں کا وقت مانگا گیا۔

اس کی جانکاری کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں رکھی گئی تو پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایسے میں آخری رسوم کے لئے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کو ویربھومی یا شکتی استھل کا ہی کوئی حصہ دے دیا جائے، وہیں سمادھی استھل بھی بن  سکتا ہے۔ کانگریس نے یہ حکومت کو بتا بھی دیا، اس کے بعد بھی حکومت کی طرف سے نگم بودھ گھاٹ میں آخری رسوم ادا کئے جانے کی جانکاری دی گئی۔

حکومت نے منموہن سنگھ کا احترام نہیں کیا: پرینکا گاندھی

ساتھ ہی سمادھی کے لئے جگہ دینے پرکوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ جب پرینکا گاندھی کواس کی اطلاع ملی توانہوں نے اسے حکومت کی طرف سے منموہن سنگھ کی بے عزتی قراردیا۔ پرینکا گاندھی نے پوچھا کہ کیا سابق وزیراعظم کی آخری رسومات نگم بودھ گھاٹ پرادا کی گئیں ہیں؟ آخری رسوم راج گھاٹ کے قریب ہونی چاہئے۔ اس سے قبل کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ایسی جگہ ادا کرنے کی درخواست کی تھی، جہاں ان کا یادگاری مجسمہ تعمیرکی جا سکے۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی کو لکھا خط

انہوں نے یہ خط وزیراعظم مودی سے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے لئے مجسمہ بنانے کے بارے میں بات کرنے کے بعد لکھا، جو10 سالوں تک وزیراعظم تھے اورملک کے لوگوں کے ذریعہ ان کا احترام کیا جاتا تھا۔ انہوں نے لکھا، ”آج صبح ہماری فون پرہوئی بات چیت کے ضمن میں، جس میں ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی آخری رسوم، جو کل یعنی 28 دسمبر، 2024 کو ہوگی، ان کے آخری آرام گاہ پررکھنے کی درخواست کی، جوہندوستان کے عظیم سپوت کے یادگاری مجسمہ کے لئے ایک مقدس مقام ہوگا۔“ ملیکا ارجن کھڑگے نے اپنے دو صفحات والے خط میں لکھا، ”یہ سیاسی لیڈران اورسابق وزرائے اعظم کے مجسموں کوان کے آخری رسوم کے مقام پر رکھنے کی روایت کے موافق ہے۔“ کانگریس صدرنے کہا کہ ڈاکٹرمنموہن سنگھ ملک اوراس قوم کے لوگوں کی نفسیات میں ایک انتہائی قابل احترام مقام رکھتے ہیں، اوران کی خدمات اور کارنامے بے مثال ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Manmohan Singh Memorial: کہاں بنائی جائے منموہن سنگھ کی یادگار؟ اکھلیش یادو اور مایاوتی نے تجویز کی جگہ، بی جے پی کو بنایا نشانہ

اکھلیش یادو نے کہا، ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی یادگار صرف راج گھاٹ پر بنائی…

3 minutes ago

اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی حکومت کو بڑا جھٹکا، ایل جی نے ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کی جانچ کا دیا حکم

 کانگریس کے سینئرلیڈر سندیپ دکشت نے گزشتہ 26 دسمبرکو عام آدمی پارٹی کی ’مہیلا سمّان…

13 minutes ago

Adani Foundation: گردے کی بیماری میں مبتلا انجینئرنگ کے طالب علم کو ملا اڈانی فاؤنڈیشن کا سہارا

گردے کی بیماری میں مبتلا اس ذہین طالب علم کی یہ تکلیف اور دردناک کہانی…

1 hour ago

Global Leaders on Dr. Manmohan Singh: ’’جب وہ بولتے تھے تو لوگ سنتے تھے،‘ جانئے براک اوبامہ سے لے کر سابق جرمن چانسلر تک نے منموہن سنگھ کے بارے میں کیا لکھا

ڈاکٹر منموہن سنگھ ہندوستان کے 1991 کے اقتصادی اصلاحات کے معمار مانے جاتے ہیں۔ وزیرخزانہ…

2 hours ago