Bharat Express DD Free Dish

Police action against Gangs of Wasseypur: دھنباد میں ’گینگز آف واسے پور‘ کے خلاف پولیس کی کارروائی، پرنس خان کے 7 ساتھیوں کو کیا گرفتار

پرنس خان جھارکھنڈ کا ’موسٹ وانٹڈ‘ مجرم ہے، جو گزشتہ چار برسوں سے دبئی میں پناہ لیے ہوئے ہے۔ جھارکھنڈ پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ قتل اور وصولی کے کئی معاملات میں مطلوب پرنس خان اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے وارداتوں کی ذمہ داری لیتا رہا ہے۔

’گینگز آف واسے پور‘ کے خلاف پولیس کی کارروائی۔

دھنباد: جھارکھنڈ پولیس نے دھنباد میں ’گینگز آف واسے پور‘ کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔ دبئی میں روپوش واسے پور کے گینگسٹر پرنس خان کے گروہ سے وابستہ افراد اور اس کے مددگاروں کے خلاف منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں واقع 30 مقامات پر چھ گھنٹے سے زیادہ طویل سرچ آپریشن چلایا گیا۔ اس دوران پرنس کے کم از کم سات ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ کئی دیگر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعدد ہتھیار، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد

گرفتار افراد میں شمشیر نگر کے فیروز ملک، لاڈلہ خان، صاحب قریشی، محمد ڈبلیو، عارف ڈی جے، پرویز خان، محمد توصیف سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان میں سے کئی پہلے بھی پرنس خان کے لیے کام کر چکے ہیں اور مختلف مجرمانہ معاملات میں جیل جا چکے ہیں۔ منگل کی صبح شروع ہونے والے اس بڑے آپریشن کے دوران متعدد ہتھیار، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں پولیس جلد باضابطہ اعلان کرے گی۔

خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی کارروائی

ایس ایس پی سنجیو کمار کی ہدایت پر یہ کارروائی صبح تین بجے سے شروع ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پرنس خان گروہ کے شوٹر اور ساتھی کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور واسے پور میں بڑی مقدار میں غیر ملکی اسلحہ چھپا کر رکھا گیا ہے۔

پرنس کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی سمت اہم قدم

دھنباد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پرنس خان کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گروہ کے ساتھ نہ صرف پیشہ ور مجرم بلکہ کچھ زمین کے کاروباری اور سفید پوش لوگ بھی شامل ہیں جو پیسوں، زمین کے سودوں اور اسلحہ کی فراہمی کے ذریعے گینگ کی مدد کر رہے تھے۔ پولیس اب ان تمام مددگاروں کی نشاندہی کر کے کارروائی میں مصروف ہے۔

جھارکھنڈ کا ’موسٹ وانٹڈ‘ مجرم پرنس خان

پرنس خان جھارکھنڈ کا ’موسٹ وانٹڈ‘ مجرم ہے، جو گزشتہ چار برسوں سے دبئی میں پناہ لیے ہوئے ہے۔ جھارکھنڈ پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ قتل اور وصولی کے کئی معاملات میں مطلوب پرنس خان اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے وارداتوں کی ذمہ داری لیتا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read