بھارت ایکسپریس اردو۔
کانگریس لیڈراور امروہہ کے سابق رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی نے وقف ترمیمی بل سے متعلق حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم تنظیموں کی جانب سے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈو کی افطارپارٹی کا بائیکاٹ کیا جانا بالکل درست ہے۔ کیونکہ وہ لوگ مسلمانوں کے ووٹ لیتے ہیں، لیکن ان کے ایشوز پرآنکھیں بند کرلیتے ہیں۔ کنوردانش علی نے کہا کہ اورنگ زیب کے معاملے کو ملک میں غلط طریقے سے اٹھایا جا رہا ہے۔ بے روزگاری، بدعنوانی اورمہنگائی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی چیزیں اٹھائی جارہی ہیں۔ حکومت کو عوام کے کاموں پر دھیان چاہئے۔ (سابق رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی سے ہوئی بات چیت کی ویڈیو آپ یہاں دیکھیں)
سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 مسلمانوں کے خلاف ہے، اس کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت مسلمانوں کے اوروقف جائیداد پرقبضہ کرنا چاہتی ہے، اس لئے وہ زبردستی ایسے قانون بنا رہی ہے تاکہ وقف کی املاک پراس کا کنٹرول ہوجائے۔ سابق رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو مسلمانوں کو پریشان کرنے سے باز آنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…
ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے ان کی رہائش گاہ…
موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار…
ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…
اسمت مچھار کی بہادری کے اعتراف میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان…
نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…