قومی

Congress key meeting on Waqf Amendment Bill: وقف ترمیمی بل پر کانگریس کا جمعرات کو اہم پارٹی میٹنگ کا اعلان، سونیا گاندھی کریں گی صدارت

وقف ترمیمی بل پر کانگریس نے جمعرات کو کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی میٹنگ بلائی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس جمعرات کو 9:30 بجے صبح منعقد ہوگا اور اس کی صدارت پارٹی لیڈر سونیا گاندھی کریں گی۔ اس سے پہلے کانگریس نے تین سطری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اپنے تمام لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کو 2 اپریل سے 4 اپریل تک ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ آج حکومت نے وقف (ترمیمی) بل کو ووٹنگ کے لیے لوک سبھا میں پیش کیا ہے۔ مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے یہ متنازعہ بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ صرف جائیدادوں کے انتظام و انصرام سے متعلق ہے۔

کانگریس نے بی اے سی اجلاس سے کیا واک آؤٹ

اپوزیشن نے اس بل کو غیر آئینی اور مسلم کمیونٹی کے مفادات کے خلاف قرار دیا ہے۔ دریں اثنا انڈیا بلاک میں شامل حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت پر اختلاف رائے کو دبانے کا الزام لگایا ہے اور اس پر بحث کے لیے مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) کے اجلاس کے دوران بحث کے لیے محدود وقت پر احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ تاہم بی جے پی کی این ڈی اے کے پاس واضح اکثریت ہے اور توقع ہے کہ مخالفت کے باوجود لوک سبھا سے اس بل کو منظوری مل جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago