بھارت ایکسپریس اردو۔
چاندنی چوک سے کانگریس امیدوار مدت اگروال نے کانگریس کی جیت کا بھروسہ جتایا ہے۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کی ووٹنگ میں اب 10 دن سے کم باقی رہ گئے ہیں۔ چاندنی چوک سے کانگریس امیدوارمدت اگروال نے بھارت ایکسپریس اردو سے خصوصی بات چیت میں عام آدمی پارٹی پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال کی حکومت نے چاندنی چوک کو نظرانداز کردیا ہے، لیکن ہم جیت حاصل کرنے کے بعد نیا چاندنی چوک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان 100 سالوں سے زیادہ سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں، ہماری فیملی نے ملک کی جنگ آزادی میں حصہ لیا ہے، اس لئے ہمارے بارے میں دہلی کی عوام بخوبی واقف ہے۔
کانگریس کے سینئرلیڈر، سابق ریاستی صدراورسابق رکن پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال کے بیٹے اور کانگریس امیدوارمدت اگروال نے کہا کہ چاندنی چوک ری ڈیولیمنٹ کے نام پربدعنوانی کی گئی، جو کچھ کیا گیا وہ صرف اپنی جیب بھرنے کے لئے کیا گیا۔ موجودہ رکن اسمبلی پرہلاد سنگھ ساہنی لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ان کو یہ نہیں معلوم ہے کہ لوگ ان سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے دفترجہاں کھل رہے ہیں، میرے ان دوستوں کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن وہ ہمیں روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
کانگریس امیدوارنے کہا کہ پرہلاد سنگھ کو کئی بارلوگوں نے آزمایا ہے اور وہ لوگوں کوتقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اب اپنے بیٹے کوامیدواربنایا ہے، لیکن عوام کو ان کو بخوبی سمجھ چکی ہے۔ مدت اگروال نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے دہلی میں ترقیاتی کام کرائے ہیں، عام آدمی پارٹی کی حکومت آنے کے بعد سے ترقیاتی کام ٹھپ ہوگئے ہیں، اروند کیجریوال نے صرف لوگوں سے لبھاؤنے وعدے کئے اورانہیں پوری طرح سے نظراندازکردیا ہے۔ اب لوگ شیلا دکشت والی دہلی کو یاد کررہے ہیں۔ اس الیکشن میں کانگریس پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اوردہلی کی عوام بی جے پی اورعام آدمی پارٹی کو ایک ساتھ جواب دے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…