قومی

Rahul Gandhi meets Farmers in Parliament: پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی کسانوں سے ملاقات، لیکن کیوں ہوگیا اس پر تنازعہ؟

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بدھ کوپارلیمنٹ احاطے میں کسانوں سے ملاقات ہے۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے چیمبرمیں ہورہی ہے۔ حالانکہ یہ ملاقات پہلے ہی تنازعہ کا شکارہوگئی۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ کسانوں کا پاس نہیں بنایا جا رہا ہے۔ حالانکہ جب یہ معاملہ میڈیا میں آیا توکسانوں کو راہل گاندھی سے ملاقات کی اجازت ملی۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرہوتے ہوئے میں نے کچھ کسانوں کواپنے چیمبرمیں بلایا تھا، لیکن ان کا پاس نہیں بنایا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ موضوع ہے۔ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ یہ تکنیکی وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ راہل گاندھی کے دفترکے مطابق، میڈیا میں خبرآنے کے بعد ان کوجانکاری دی گئی کہ کسانوں کے اندر آنے کے پاس بنائے گئے۔ اب راہل گاندھی کے چیمبرمیں ملاقات ہورہی ہے۔ پنجاب کے 12 کسان لیڈر راہل گاندھی سے ملنے پارلیمنٹ بلڈنگ پہنچے ہیں۔ وہ کانگریس رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ راجا بڈنگ کے ساتھ پارلیمنٹ احاطے میں پہنچے ہیں۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا احتجاج

آج یعنی بدھ سے پارلیمنٹ میں بجٹ پربحث ہونے کا امکان ہے۔ کارروائی شروع ہونے سے پہلے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے بہاراورآندھرا پردیش کوچھوڑکردیگرریاستوں کونظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راجیہ سبھا سے بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن کے ان الزامات کوازسرنوخارج کرتے ہوئے وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ تقریرمیں ریاستوں کا نام نہ لینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں نظر اندازکیا گیا ہے۔

ایوان بالا کی کارروائی شروع ہونے کے کچھ دیربعد اپوزیشن کے لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے بجٹ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی بھی ریاست کو کچھ نہیں ملا۔ سب کی تھالی خالی اوردوکی تھالی میں پکوڑے اورجلیبی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجٹ میں تمل ناڈو، کیرلا، کرناٹک، مہاراشٹر، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، چھتیس گڑھ، دہلی اوراوڈیشہ سمیت کئی ریاستوں کو کچھ نہیں ملا۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ جن علاقوں میں اپوزیشن پارٹی منتخب ہوکرآئی ہے یا جہاں عوام نے برسراقتدارپارٹی کو مسترد کردیا ہے، ان  شعبوں کو بجٹ میں نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بجٹ تقریر میں اکثرہر ریاست کا نام لینا ممکن نہیں ہوتا ہے، لیکن یہ الزام لگانا کہ ریاستوں کو نظرانداز کیا گیا ہے، یہ نامناسب ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Karnataka: اب کرناٹک میں فلسطینی پرچم پر ہنگامہ، 6 نابالغ گرفتار، جانئے وائرل ویڈیو کی حقیقت

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے تینوں لڑکے دو پہیہ گاڑی پر سوار تھے…

4 hours ago

Sweden Muslim Immigration: یہ ملک مسلمانوں کو ملک چھوڑنے پر دے رہا ہے لاکھوں روپے، جانئے کیا ہے معاملہ؟

یہ نیا اقدام 2026 میں شروع ہوگا اور تارکین وطن کو 350,000 سویڈش کرونر (تقریباً…

6 hours ago

Salman Khan: سلمان خان کے نام پر چل رہا ہے اسکینڈل، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ بھی بن جائیں اس کے شکار ؟

پٹیل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے ،جس میں ٹکٹ…

7 hours ago