نتیش کماریہی نہیں رکے بلکہ ہنگامے کے درمیان وہ اپنی بات کہتے رہے۔ نتیش کمار نے آرجے ڈی لیڈران پرطنز کتے ہوئے کہا کہ ”کیا ہوا سنوگے نہیں… ہم توسنائیں گے اوراگرنہیں سنیئے گا توآپ کی غلطی ہے۔“ وزیراعلیٰ کے بیان سے متعلق آرجے ڈی حملہ آورہے اوران پرخواتین مخالف ہونے کا الزام لگا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نتیش کمارکے کئی بیانوں سے متعلق سیاسی ہنگامہ آرائی ہوچکی ہے۔
آرجے ڈی رکن اسمبلی کا قابل اعتراض تبصرہ
دوسری جانب، آرجے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی ویریندر سنگھ نے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی تنقید کرتے ہوئے قابل اعتراض تبصرہ کردیا۔ دراصل، ایوان کے اندروزیراعلیٰ نتیش کماراپوزیشن کے ہنگامےکے درمیان اپنی بات کہہ رہے تھے۔ ذات پات سے متعلق مردم شماری سے متعلق انہوں نے کہا کہ بہارمیں خواتین کا ریزرویشن سب سے زیادہ ہماری ہی حکومت نے دی ہے اور خواتین کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کام کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بیان سے متعلق رکن اسمبلی بھائی ویریندر سنگھ نے کہا کہ ”وزیراعلیٰ نتیش کمارخواتین سے محبت کرنے والے (مہیلا پریمی) ہیں، اس لئے خواتین کی بات کرتے ہیں۔“
بھارت ایکسپریس–