سیاست

Supreme Court Hearing On Shambhu Border Open: شمبھو بارڈر ابھی نہیں کھلے گا، سپریم کورٹ نے لگائی پھٹکار، حکومت سے کہا کسانوں سے بات کریں

بدھ 24 جولائی کو سپریم کورٹ میں شمبھو بارڈر کھلے گا یا نہیں اس حوالے سے سماعت ہوئی۔ عدالت نے پنجاب اور ہریانہ حکومتوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے بات کرنا ضروری ہے اور 1 ہفتے کے اندر ایسے غیر جانبدار لوگوں کے نام طے کریں جو کسانوں سے بات کریں گے۔ تب تک دونوں ریاستوں جو حالات  اس کو بنائے رکھیں ۔

گزشتہ کئی دنوں سے بند شمبھو بارڈر کھلے گا یا نہیں اس پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ہریانہ-پنجاب سرحد پر کسانوں کے احتجاج کے معاملے میں ہریانہ حکومت نے شمبھو سرحد کو کھولنے کے حکم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے اور اس سلسلے میں پنجاب-ہریانہ حکومت سے تجاویز طلب کی ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا، “کسانوں سے بات کرنا ضروری ہے۔ حکومت کو کچھ غیر جانبدار لوگوں کے ذریعے ان کی بات سننی چاہیے۔ ہم نے غیر جانبدار لوگوں کے ذریعے کسانوں سے بات کرنے کے لئے کہا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر، ہریانہ اور پنجاب کی حکومتیں مذاکرات کرنے والوں کے نام ہمیں بتائیں۔ تب تک پنجاب اور ہریانہ کو مرحلہ واربارڈر کھولنے کی بات کرنی چاہیے تاکہ عام لوگوں کی مشکلات دور ہوں سکے، اگر مذاکرات کے نام  ریاستی حکومتیں طے نہیں کرسکیں ، تو ہم طے کریں گے۔

‘ہم یہاں پنجاب اور ہریانہ کی لڑائی سننے نہیں بیٹھے’

اس سے قبل سماعت کے دوران ہریانہ کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل نے کہا کہ سوئے ہوئے کو تو جگایا جا سکتا ہے لیکن جو خود کو جاگتے ہوئے بھی سوتا ہوا دکھائی دتیاہے اسے کیسے جگایا جا سکتا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ شاہراہ ہمیشہ کے لیے بند نہیں رہ سکتی۔ تو وکیل نے کہا کہ وہ جے سی بی اور ٹریکٹر ٹرالی لانا چاہتے ہیں، کیا ان کے پاس ہائی وے پر جگہ ہے؟ ساتھ ہی پنجاب کے وکیل نے کہا کہ ہریانہ نے بارڈر بند کر دی ہے، تو جواب میں وکیل نے کہا کہ پنجاب کو مظاہرین کو ہٹانا چاہیے۔ ہم بارڈدر کھولیں گے۔ دونوں کے معاملے پر عدالت نے کہا کہ ہم پنجاب اور ہریانہ کے جھگڑے کو سننے نہیں بیٹھے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

24 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

1 hour ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago